Tuesday , July 25 2017
Home / کھیل کی خبریں / مکائو اوپن کا آج آغاز، سندھو اور سائنا کا ٹکرائو متوقع

مکائو اوپن کا آج آغاز، سندھو اور سائنا کا ٹکرائو متوقع

مکائو۔28 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) تین مرتبہ کی چمپئن اور اولمپک میں سلور میڈل حاصل کرنے والی پی وی سندھو نے اب تمام تر توجہ مکائو اوپن گرانڈ پری گولڈ بیڈمنٹن ٹورنمنٹ پر مرکوز کرلی ہے جو کل یہاں شروع ہورہا ہے۔ ٹورنمنٹ میں دوسرا مقام حاصل کرنے والی سندھو جنہوں نے چینا اوپن میں اپنا پہلا اوپن سیریز خطاب حاصل کیا تھا، جس کے بعد ہانگ کانگ سوپر سیریز کے فائنل میں بھی ان کی رسائی ہوئی۔ دو ہفتوں کے دوران ان شاندار مظاہروں کے بعد سندھو مکائو اوپن میں اپنے خطاب کے دفاع کے لئے پرعزم ہے۔ دلچسپ حقیقت یہ بھی ہے کہ سندھو جو کہ اب سیزن کے چوتھے خطاب کی سمت آگے بڑھیں گی لیکن ان کی راہ میں ہم وطن ساتھی کھلاڑی سائنا نہوال رکاوٹیں کھڑی کرسکتی ہیں جو بتدریج بہتر مظاہرے کے سمت گامزن ہیں۔ اس ٹورنمنٹ میں سائنا اور سندھو کا ایک دوسرے کے خلاف مقابلہ متوقع ہے۔ سائنا جو کہ گھٹنے کے زخم کی وجہ سے اولمپکس میں بہتر مظاہرہ نہیں کرپائی تھیں اور تین ماہ سے وہ پیشہ ورانہ بیڈمنٹن نہیں کھیل پائی ہیں لیکن بتدریج وہ اپنے کھوئے ہوئے مقام کی سمت گامزن ہیں۔ سائنا کے کوچ ومل کمار نے کہا ہے کہ چائنا اوپن سے واپسی کرنے والی سائنا پرعزم ہے اور امید ہے کہ مکائو کے کوارٹر فائنل میں ان دو ہندوستانیوں کا سامنا ہو۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT