Thursday , August 17 2017
Home / کھیل کی خبریں / مکالم کی برق رفتار بیٹنگ‘ نیوزی لینڈ فاتح

مکالم کی برق رفتار بیٹنگ‘ نیوزی لینڈ فاتح

کرائسٹ چرچ۔26 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام ) نیوزی لینڈ نے پہلے ونڈے میں  سری لنکا کی جانب سے دیے گئے 189 رنز کے نشانہ کو 21 اوورز میں صرف  تین وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا ہے جس میں کپتان برنڈن مکالم کی ایک اور برق رفتار بیٹنگ شامل ہے۔ کامیابی کیلئے مطلوبہ نشانہ کے مکالم نے 25 گیندوں میں 11 چوکے اور ایک چھکے کی مدد سے برق رفتار 55 رنز اسکور کئے اور پہلی وکٹ کے مارٹن گپٹل کے ہمراہ 10 اوورس میں 108 رنز کی شراکت نبھائی۔ نیوزی لینڈ نے 21 اوورس میں تین وکٹوں کے نقصان پر 191 رنز بنائے۔ راس ٹیلر نے مجموعی اسکور میں پانچ جبکہ ہنری نکولیس نے 23 رنز کا اضافہ کیا۔

قبل ازیں سری لنکا کی جانب سے دلشان اور دھنکشا نے اننگز کا آغاز کیا تھا۔لیکن سری لنکا کا آغاز اچھا نہ تھا اور صرف 65 رنز کے مجموعی اسکور پر اس کے 6  کھلاڑی پویلین لوٹ چکے تھے۔ سری لنکا کے آٹھ بیٹسمینوں کا اسکور دوہرے ہندسے تک نہ پہنچ سکا۔ سری لنکا کی جانب سے ملندا سری وردھنے نے سات چوکوں کی مدد سے 66 اور کولا سکیرا نے دو چوکوں اور پانچ چھکوں کی مدد سے 58 رنز بنائے۔ دونوں بیٹسمینوں نے چھٹی وکٹ کی شراکت میں 98 رنز بنائے۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے میٹ ہینری نے چار، بریس ویل نے تین، مچل میکلنگھن نے دو جبکہ ایڈم فریسر نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا لیکن وہ اس کا فائدہ اٹھانے میں ناکام رہی۔

ہندوستان کے ساتھ مکمل سیریز ہونی چاہیئے:ظہیر عباس
کراچی۔26 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام )آئی سی سی کے صدر  ظہیر عباس نے کہا ہے کہ پی ایس ایل کے انعقاد سے پاکستان میں کرکٹ کے نئے دور کا آغاز ہو گا۔ جبکہ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان سیریز نہ ہونے سے دونوں ممالک ہی نہیں دنیا بھر کے شائقین کو مایوسی ہوئی لیکن اب مکمل سیریز ہونی چاہئے۔ دوسری جانب سابق چیف سلیکٹر معین خان نے کہا ہے کہ پاکستان سوپر لیگ خوش آئند ہے، نوجوان کھلاڑیوں کو صلاحتیں دکھانے کا موقع ملے گا۔ ظہیر عباس اور معین خان نے فاسٹ بولر محمد عامر کے معاملے پر اظہار خیال سے انکار کر دیا۔

TOPPOPULARRECENT