Sunday , August 20 2017
Home / شہر کی خبریں / مکانات کی فراہمی کیلئے بے گھر افراد کا سروے کرنے چندرا بابو نائیڈو کی ہدایت

مکانات کی فراہمی کیلئے بے گھر افراد کا سروے کرنے چندرا بابو نائیڈو کی ہدایت

حیدرآباد ۔ 9 جنوری (این ایس ایس) اے پی کے چیف منسٹر این چندرا بابو نائیڈو نے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ ان افراد کی تفصیلات جمع کریں جن کے پاس مکان یا زمین نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت کا مقصد ہر غریب خاندان کو مکان فراہم کرنا ہے اور عہدیداروں سے کہا کہ اس کیلئے فیلڈ سروے منعقد کریں اور اس کی رپورٹ تیار کریں۔ ہفتہ کو 8 ہزار عہدیداروں کے ساتھ ایک ٹیلی کانفرنس میں چیف منسٹر نے اس بات کا بھی انتباہ دیا کہ ’’چندرنا سنکرانتی کنوکا‘‘ کی تقسیم میں بے قاعدگیوں کو وہ برداشت نہیں کریں گے۔

TOPPOPULARRECENT