Monday , August 21 2017
Home / جرائم و حادثات / مکاندار کی ہراسانی سے کرایہ دار خاتون کی خودکشی

مکاندار کی ہراسانی سے کرایہ دار خاتون کی خودکشی

حیدرآباد /7 نومبر ( سیاست نیوز ) کوکٹ پلی کے علاقہ میں مکاندار کی مبینہ ہراسانیوں سے تنگ آکر ایک کرایہ دار خاتون نے خودکشی کرلی ۔ بتایا جاتا ہے کہ 28 سالہ سجاتا پر گذشتہ روز مکاندار اور اس کی بیوی سنہا لتا اور پرسنا کمار نے حملہ کیا تھا ۔ اس خاتون سے بدسلوکی نے خودکشی کرلی ۔ خودکشی سے قبل مکان کے دیواروں اور دروازے پر خودکشی کی وجوہات کو تحریر کیا ۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ خاتون مکاندار کے رویہ سے اس قدر پریشان تھی کہ اس نے اپنی تحریر میں لکھا ہے کہ وہ انہیں سزا ضرور دے گی ۔ جس کے بعد سمجھا جاتا ہے کہ خاتون نے خودکشی کرلی ۔ سجاتا کوکٹ پلی علاقہ کے ساکن راما کرشنا کی بیوی تھی ۔ ان کو ایک 4 سال کا لڑکا ہے ۔ مکاندار گراؤنڈ فلور اور یہ کرایہ دار فرسٹ فلور پر تھے ۔ گذشتہ روز کرایہ دار کا لڑکا کھیل میں  شور شرابا کر رہا تھا جس پر اعتراض اور اس کے بعد دنوں میاں بیوی نے کرایہ دار سے بدسلوکی کی پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT