Sunday , September 24 2017
Home / جرائم و حادثات / مکاندار کے قتل میں ملوث کرایہ دار گرفتار

مکاندار کے قتل میں ملوث کرایہ دار گرفتار

حیدرآباد ۔ 7 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز ) : مکاندار کے قتل کیس میں ملوث کرایہ دار کو پولیس پہاڑی شریف نے گرفتار کرلیا اور آج کرایہ دار احمد بن صادق کو میڈیا کے روبرو پیش کردیا ۔ انسپکٹر پہاڑی شریف مسٹر چلالپتی نے بتایا کہ گذشتہ روز احمد بن صادق نے اپنے مکاندار محمد غوث خاں پر حملہ کردیا تھا اور اسے شدید زد و کوب کرتے ہوئے زخمی کردیا تھا ۔ علاج کے لیے ہاسپٹل منتقل کرنے کے دوران غوث خاں کی موت ہوگئی تھی ۔ حملہ سے ایک ہفتہ قبل ہی احمد بن صادق 25 سالہ غوث خاں کے مکان واقع حبیب کالونی شاہین نگر میں کرایہ سے آیا تھا ۔ تاہم نشہ کے عادی آٹو ڈرائیور صادق کی حرکتوں سے مکاندار پریشان تھے اور کئی مرتبہ اعتراض بھی کیا تھا ۔ اور مکان خالی کرنے کے لیے بھی زور دیا تھا ۔ گذشتہ روز غوث خاں کی بیوی نے احمد کی حرکت پر اعتراض کیا جب وہ اپنی بیوی سے گالی گلوج کررہا تھا ۔ اس دوران احمد ، غوث خاں کی بیوی سے الجھ پڑا اور درمیان میں آنے والے مکاندار پر حملہ کردیا ۔ اس حملہ میں شدید زخمی غوث خاں کو ہاسپٹل منتقل کیا جارہا تھا کہ وہ راستے میں ہی فوت ہوگئے ۔ پولیس نے بتایا کہ احمد بن صادق نے ہاتھوں سے حملہ کیا اور شدید زخمی ہوگیا تھا ۔ پولیس نے اس سلسلہ میں صادق کو گرفتار کرتے ہوئے عدالتی تحویل میں دے دیا ۔۔

TOPPOPULARRECENT