Tuesday , October 24 2017
Home / شہر کی خبریں / مکان نمبروں کو ڈیجیٹل بنانے کا فیصلہ

مکان نمبروں کو ڈیجیٹل بنانے کا فیصلہ

حیدرآباد۔13جون ( سیاست نیوز) جی ایچ ایم سی حدود میں گھروں کے بلدی نمبروں کو آسان اور عصری بنانے کے مقصد سے شہر میں عنقریب ڈیجیٹل ہاؤز نمبر کا طریقہ کار متعارف کیا جائے گا ۔ یہ بات شہر گریٹر حیدرآباد بی رام موہن نے بتائی ۔ شہر حیدرآباد میں تجرباتی طور پر دومل گوڑہ کے علاقہ میں ڈیجیٹل ہاؤز نمبر کا کام جاری ہے اور زہپر نامی ادارہ اس کام کو انجام دے رہا ہے ۔ میئر نے آج دومل گوڑہ میں جاری کاموں کا جائزہ لیا اور بتایا کہ شہر میں بھی عنقریب ڈیجیٹل ہاؤز نمبر کو یقینی بنایا جائے گا ۔ انہوں نے بتایا کہ اس نمبر میں شہری کے نام کے علاوہ محلہ و شہر کی تفصیلات ہوگی اور اس کی مدد سے برقی ‘ آبی اور بلدی محاصل کی وصولی اور بقایا جات کے متعلق تفصیلات کو حاصل کرنے میں آسانی ہوگی ۔ اس کے علاوہ انٹرنیٹ کے ذریعہ مکان کے متعلق تفصیلات کو بھی حاصل کیا جاسکتا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT