Monday , September 25 2017
Home / اضلاع کی خبریں / مکتھل میں سی سی روڈ کا افتتاح

مکتھل میں سی سی روڈ کا افتتاح

مکتھل /23 مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) مستقر مکتھل ٹاون کے وارڈ نمبر 12 محلہ واکٹ گیری میں مسٹر کے سری ہری رکن ضلع پریشد کونسل محبوب نگر نے سی سی روڈ کا افتتاح کیا ۔ اسموقع پر مسٹر سری ہری زیڈ پی ٹی سی نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ گرام پنچایت ترقیاتی فنڈ کے ذریعہ مکتھل ٹاون کے مختلف محلہ جات میں سڑکوں کی درستگی اور سی سی روڈس کی تعمیر کے علاوہ نالیوں اور ڈرین کی تعمیر پر توجہ دی جارہی ہے اور اس ترقیاتی فنڈ کے ذریعہ رفتہ رفتہ دیگر ترقیاتی کاموں کو بھی روبہ عمل لایا جائے گا ۔ اس موقع پر متعلقہ وارڈ ممبر کے لکشمی کے علاوہ ناگیش ، تروپتی اور راملو اور دیگر موجود تھے ۔

TOPPOPULARRECENT