Friday , September 22 2017
Home / اضلاع کی خبریں / مکتھل میں فائر سرویس اسٹیشن کے قیام کا مطالبہ

مکتھل میں فائر سرویس اسٹیشن کے قیام کا مطالبہ

مکتھل ۔ 9 جنوری ۔(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سٹیزن ڈیموکریٹک فورم مکتھل کے قائدین نے رکن اسمبلی مکتھل سی رام موہن ریڈی سے پُرزور مطالبہ کیا ہے کہ وہ مستقر مکتھل پر فائر سرویس اسٹیشن کے قیام کو یقینی بنائیں۔ ان قائدین نے کہا کہ مکتھل کی عوام کا ایک عرصہ سے مطالبہ ہے اور متعدد مرتبہ رکن اسمبلی سے نمائندگی بھی کی گئی تاہم اس سلسلہ میں اب تک پیشرفت نہ ہوسکی ، ان قائدین نے اپنی یادداشت میں فائر اسٹیشن کے قیام کے مطالبہ کے ساتھ سڑکوں کی تعمیر کی طرف بھی توجہ دلائی ۔

TOPPOPULARRECENT