Thursday , August 24 2017
Home / اضلاع کی خبریں / مکتھل میں مفت آئی کیمپ کا انعقاد

مکتھل میں مفت آئی کیمپ کا انعقاد

مکتھل ۔ 9 جنوری ۔(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مستقر مکتھل ٹاؤن میں لائینس کلب کے زیراہتمام گورنمنٹ ضلع پریشد ہائی اسکول کے احاطہ میں ایک مفت آنکھوں کے معائنہ کیمپ کا انعقاد عمل میں لایا گیا جس کی صدارت صدر لائینس کلب مکتھل مسٹر سری رام نے کی جبکہ مہمان خصوصی کی حیثیت سے مسٹر سری ہری زیڈ پی ٹی سی اور مسٹر بی کونڈیا سابق صدر منڈل پریشد مکتھل شریک ہوئے ۔ اس کیمپ میں اسکول میں زیرتعلیم 50 طلبہ و طالبات کے آنکھوں کا مفت معائنہ کیا گیا ، اس موقع پر مخاطب کرتے ہوئے معزز مہمانان نے لائینس کلب کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ آنکھ اور بینائی خدا کاعطیہ اور دین ہے اس کی حفاظت اور دیکھ بھال ضروری ہے ، ان قائدین نے مختلف شعبہ حیات میں لائینس کلب کی خدمات کو سراہتے ہوئے اس کے خدمت کے دائرہ کو مزید وسعت دینے عوام سے تعاون کی اپیل کی ۔ کیمپ کے ذرائع کے مطابق طلبہ و طالبات کے آنکھوں کے معائنے کے بعد 30 مستحق طلبہ میں مفت عینکیں بھی تقسیم کی گئیں، اس موقع پر مختلف سیاسی وسماجی قائدین کے علاوہ اسکول کے اساتذہ اعجاز علی ، نصیرالدین ، سُجاتا اور انسویا و دیگر موجود تھے ۔

TOPPOPULARRECENT