Thursday , October 19 2017
Home / کھیل کی خبریں / مکمل فٹ رہا توہی کھیلوں گا: کوہلی

مکمل فٹ رہا توہی کھیلوں گا: کوہلی

دھرم شالہ۔24 مارچ (سیاست ڈاٹ کام )  ہندوستانی کپتان ویراٹ کوہلی نے آج یہاں کہا کہ وہ صد فیصد فٹ رہنے کی صورت میں ہی آسٹریلیا کے خلاف چوتھے اور فیصلہ کن ٹسٹ میں کھیلنے کے لئے اتریں گے۔کوہلی  نے میچ کی شام پریس کانفرنس میں اپنے کندھے کی چوٹ کے ضمن میں  پوچھے گئے سوالات کے جواب میں کہاکہ فزیو میری چوٹ کو کچھ اور وقت دینا چاہتے ہیں تاکہ میں آخری وقت تک اپنی فٹنس کو دیکھ سکوں۔ ہم آج رات یا کل میچ سے پہلے اس بارے میں آخری فیصلہ کر لیں گے۔ہندستانی کپتان کو رانچی میں تیسرے ٹسٹ کے پہلے دن باؤنڈری لائن کے پاس ڈائیو مار کر گیند روکنے کی کوشش میں دائیں کندھے میں چوٹ لگ گئی تھی جس کے بعد انہوں نے پہلی اننگز میں فیلڈنگ نہیں کی تھی۔ اگرچہ ہندستان کی اننگز میں وہ اپنے نمبر چار پر بیٹنگ کرنے اترے تھے۔ اگر کوہلی اس میچ میں نہیں کھیلتے ہیں تو کپتانی کی ذمہ داری اجنکیا رہانے کے کندھوں پر رہے گی جنہوں نے رانچی ٹسٹ میں کوہلی کی غیر موجودگی میں کچھ وقت کپتانی سنبھالی تھی۔کوہلی کے متبادل کے طور پر ممبئی کے نوآموز بیٹسمین 22 سالہ شریس ایر اس وقت ٹیم کے ساتھ شامل ہوگئے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT