Tuesday , October 17 2017
Home / کھیل کی خبریں / مکمل لباس پہنو ورنہ انٹرویو نہیں دونگا : ہاشم

مکمل لباس پہنو ورنہ انٹرویو نہیں دونگا : ہاشم

ممبئی ، 28 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) جنوبی افریقہ کے مایہ ناز بلے باز ہاشم آملہ اسلام سے وابستگی اور عملی نمونہ بننے کے بارے میں بہت مشہور ہیں اور وہ ایسا کوئی اقدام نہیں کرتے جو کہ اسلامی نقطہ نظر میں ٹھیک نہ ہو۔ حالیہ ونڈے سیریز میں ہندوستان کے خلاف فتح کے بعد ایک ٹی وی چیانل کی اینکر ہاشم آملہ کا انٹرویو لینا چاہتی تھی لیکن مناسب لباس نہ پہننے کے باعث انہوں نے انٹرویو سے انکار کر دیا جس پر خاتون میزبان کو اپنا نازیبا لباس تبدیل کرکے پورے کپڑے پہننے پڑے۔ ہاشم نے ماضی میں بھی کئی موقعوں پر اسلام کے مطابق عمل پیرا رہنے کا ثبوت دیا ہے۔ ان کی جنوبی افریقی ٹیم کے اسپانسرز میں شراب کی ایک کمپنی بھی شامل ہے جس کا ’لوگو‘ کھلاڑی کو اپنے لباس پر لگانا پڑتا ہے۔ تاہم ہاشم نے اس سے صاف انکار کردیا، جس پر جنوبی افریقہ کے کرکٹ بورڈ نے انھیں اس لوگو کے بغیر کھیلنے کی خصوصی اجازت دے دی!

TOPPOPULARRECENT