Friday , September 22 2017
Home / شہر کی خبریں / مکہ مسجد بم دھماکہ کے 9سال ، حالات پُرامن

مکہ مسجد بم دھماکہ کے 9سال ، حالات پُرامن

حیدرآباد ۔ /18 مئی (سیاست نیوز) مکہ مسجد بم دھماکہ کے 9 سال مکمل ہونے کے پس منظر میں دونوں شہروں میں کئے گئے سکیورٹی کے وسیع ترین انتظامات سازگار ثابت ہوئے اور حالات پرامن رہے ۔ /18 مئی 2007 ء کو احاطہ مکہ مسجد میں طاقتور بم دھماکہ ہوا تھا جس میں 5 مصلی جاں بحق ہوگئے تھے جبکہ 58 شدید زخمی ہوگئے تھے ۔ دھماکے کے بعد پولیس نے مصلیوں پر فائرنگ کرتے ہوئے انہیں ہلاک کردیا تھا ۔ نیشنل انوسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے) کی جانب سے ہندو دہشت گرد تنظیم سے وابستہ سادھوی پرگیہ سنگھ ٹھاکر کو مالیگاؤں بم دھماکہ میں کلین چٹ دینے کے بعد ملک بھر میں اقلیتی فرقے میں ناراضگی پائی جانے کے سبب انٹلیجنس اطلاعات کے پیش نظر حیدرآباد و سکندرآباد میں سکیورٹی کے وسیع تر انتظامات بالخصوص پرانے شہر میں بھاری پولیس فورس کو تعینات کیا گیا تھا ۔ حساس مقامات پر پولیس گشت میں شدت پیدا کردی گئی تھی اور حیدرآباد سٹی کے انچارج کمشنر مسٹر انجنی کمار کی نگرانی میں آج حالات پرامن رہے ۔ تاریخی مکہ مسجد کے اطراف و اکناف علاقوں میں پولیس کا بھاری بندوبست کیا گیا تھا اور اس موقع پر اسپیشل برانچ عملہ کو بھی چوکس رہنے کی ہدایت دی گئی تھی ۔ بم دھماکے کے 9 سال مکمل ہونے پر درسگاہ جہاد و شہادت نے کہا کہ حکومت کی جانب سے خاطیوں کو کلین چٹ دینے اور کلیدی ملزمین کو ہنوز گرفتار کرنے سے قاصر ہے ۔
قومی سطح پر بائیں بازو اور کانگریس انتخابی اتحاد کا امکان نہیں: سی پی آئی
حیدرآباد۔/18مئی، ( پی ٹی آئی) کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا نے آج کہا کہ قومی سطح پر بائیں بازو پارٹیوں اور کانگریس کے درمیان کسی قسم کا انتخابی اتحاد نہیں ہوگا۔ مغربی بنگال اسمبلی انتخابات کیلئے کانگریس کے ساتھ یہ اتحاد خصوصی نوعیت کا تھا۔ لیکن قومی سطح پر کئی مسائل ہیں اس لئے کانگریس سے اتحاد نہیں ہوسکتا۔

TOPPOPULARRECENT