Saturday , September 23 2017
Home / شہر کی خبریں / مکہ مسجد تلنگانہ کا قیمتی اثاثہ ، تحفظ کے لیے حکومت کی ذمہ داری

مکہ مسجد تلنگانہ کا قیمتی اثاثہ ، تحفظ کے لیے حکومت کی ذمہ داری

حکومت کی غیر سنجیدگی ، مکہ مسجد بچاؤ پر کل جماعتی پریس کانفرنس ، مختلف شخصیتوں کا خطاب
حیدرآباد۔16اگست(سیاست نیوز) مکہ مسجد بچائو کے عنوان پر دکن وقف پروٹکشن سوسائٹی کے زیراہتمام منعقدہ کل جماعتی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صدر جماعت اسلامی ہند تلنگانہ او راڈیشہ مولانا حامد محمد خان نے کہاکہ تقوی کی بنیاد پر مکہ مسجد کی تعمیر عمل میںائی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ مکمل ایمانی حرارت کے ساتھ تعمیر کی گئی تاریخی مکہ مسجد تلنگانہ کا قیمتی اثاثہ ہے جس کا تحفظ حکومت کی اولین ذمہ داری ہوگی۔ انہوںنے مزیدکہاکہ جب تک مکہ مسجد کی تزائن نو میں حکومت سنجیدگی اختیار نہیں کرتی تب تک تاریخی اہمیت کی حامل مکہ مسجد کا ماضی کے موقف کا احیاء ممکن نہیں ہے اور محکمہ اقلیتی بہبود‘آثار قدیمہ کے اشتراک سے مسجد کی جنگی خطوط پر آہک پاشی او رمرمت کا کام شروع کرے ۔ جناب سیدعزیز پاشاہ نے کہاکہ یہ تیسری مرتبہ سے جب حکومت کو مکہ مسجد کی موجودہ حالت زار کے متعلق واقف کروانے کاکام کیاجارہا ہے ۔ مسجد کی آہک پاشی اور تزین نو تو دور کی بات ہے ائمہ کی تنخواہوں میںبھی حکومت کوتاہ ذہنی کا مظاہرہ کررہی ہے ۔انہو ںنے کہاکہ تلنگانہ پر اس معاملے میںدبائو کی حکمت عملی وقت کی اہم ضرورت ہے ۔ صدر وائس آف تلنگانہ کیپٹن لنگالا پانڈورنگاریڈی نے مطالبہ کیا کہ مکہ مسجد کے تاریخی موقف کا احیاء عمل میںلانے کے لئے ایک سو کروڑ کا کارپس فنڈ جاری کیاجائے اور کام شروع کیاجائے ۔ وائس آف تلنگانہ کا ایک وفد محبو ب علی پاشاہ کی برسی کے موقع پر کل مکہ مسجد پہنچ کر ان کی مزار پر چادر گل پیش کریں گے اور اس موقع پر مکہ مسجد کا دورہ بھی کیاجائے گا۔ کوکنونیر 1969تلنگانہ مومنٹ فاونڈرس فورم ڈاکٹر کولیورو چرنجیوی نے کیپٹن لنگالا پانڈو رنگا ریڈی کے مطالبے کی حمایت کی او رکہاکہ حکومت اگر ریاست کے تمام طبقات او راقوام کے ساتھ یکساں سلوک کے اپنے وعدے پر قائم رہنا چاہتی ہے تو مکہ مسجد کی تزین نو او رآہک پاشی کے لئے ایک سو کروڑ کا کارپس فنڈ جاری کرے۔چیف منسٹر کے چندرشیکھر رائو کوبذات خود مکہ مسجد کا دورہ کرتے ہوئے یہاں کے حالات سے واقفیت حاصل کرنے کی ضرورت ہے ۔ صدر دکن وقف پروٹکشن سوسائٹی عثمان بن محمد الہاجری نے کہاکہ تاریخی ورثوں کے اطراف واکناف میںایک سو پچاس میٹر تک کسی قسم کی کھدوائی سے احتیاط کے متعلق سپریم کورٹ نے ہدایت جاری کی تھی جس کو نظر انداز کرتے ہوئے مکہ مسجد کے صحن میں اٹھارہ فٹ کا گڑا کھوداکر تاریخی ورثے کو نقصان پہنچانے کاکام کیاگیا ہے ۔ جناب عثمان بن محمد الہاجری نے کہاکہ مسجد کی چھت پر پودے اگے ہیں ‘ اور ڈانبر کے ذریعہ پانی کو روکنے کی کوشش کی جارہی ہے جس کی وجہہ سے بار ش کا پانی مسجد کی دیواروں کے ذریعہ اندر اتر رہا ہے۔ جنرل سکریٹری صوفی اکیڈیمی مولانا سید طارق قادری نے کہاکہ روایتی دوروں اور اعلانات کے سوائے حکومت تلنگانہ نے مکہ مسجد کو کچھ نہیںدیا ہے ۔ انہوں نے ائمہ اور موذنین کی تنخواہوں سے لیکر ‘ مسجد کی خستہ حالی کا ذمہ دار محکمہ اقلیتی بہبود کو ٹھرایا۔ انہوں نے کہاکہ محکمہ اقلیتی بہبود کے غیر سنجیدہ عملے کی وجہہ سے تاریخی مکہ مسجد خستہ حالی کاشکار ہے ۔ انہوں نے بھی موثر فنڈز کی اجرائی کے ذریعہ مسجد کی تزین نو کے کاموں کی شروعات کا حکومت تلنگانہ سے مطالبہ کیا ۔موظف ڈی ایس پی عظمت اللہ خان نے بھی خطاب کیا ۔ سابق کارپوریٹر چارمینا ر وکانگریس قائد محمد غوث نے کہاکہ موثر انداز میںاگر مسجد کی نگرانی کام کیاجائے تویقینی طور پر مکہ مسجد کی عظمت رفتہ کو بحال جاسکے گا۔جناب محمد ثناء اللہ خان نے مکہ مسجد کے تئیںحکومت تلنگانہ کے تساہل کو قابلِ افسوس قراردیا۔ انہوں نے کہاکہ جس طرح پچھلے تین سالوں سے اقلیتوں کے نام پر جاری کردہ بجٹ کا تیس فیصد حصہ بھی خرچ نہیںکیاجارہا ہے اسی طرح مکہ مسجد کی تعمیرنو اور آہک پاشی کے لئے فنڈز تو پیپرس پر جاری ہورہا ہے مگر عملی میدان میںکوئی اقدامات نہیںاٹھائے جارہے ہیں۔ تنظیم آواز کے عبدالستار اور مقبول الہاجری نے بھی مخاطب کیا۔ قبل ازیں دکن وقف پروٹکشن سوسائٹی نے میڈیا پلس آڈیٹوریم میں مکہ مسجد کی حالت زار پر تیار کردہ ایک فلم کی اسکریننگ کی جس میں مسجد کے چھت پر اگنے والے پودوں‘ جگہ جگہ سے گرتی گچی اور بارش کے دوران دیواروں او ر چھت سے رستے پانی کی منظر کشی کی گئی ہے۔
سیاست و ایم ڈی ایف سے شیعہ رشتوں کا دوبہ دو پروگرام
حیدرآباد ۔ 16 ۔ اگست : ( راست ) : شیعہ لڑکے و لڑکیوں کے رشتوں کا 20 اگست کو مفت دوبدو ملاقات پروگرام بصدارت جناب ظہیر الدین علی خاں منعقد ہوگا ۔ دفتر میناریٹی ڈیولپمنٹ فورم واقع سیاست آفس میں رجسٹریشن کا سلسلہ جاری ہے ۔ پروگرام 2 بجے دن تا 6 بجے شام دیوڑھی نواب عنایت جنگ بہادر میں منعقد ہوگا ۔ مسرس عنایت علی باقری صدر نشین سٹ ون ، نواب سید اشرف حسین خاں ، نواب اصغر حسین خاں اصغر نواب جعفر حسین ایڈیٹر صدائے حسینی مہمان خصوصی ہوں گے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9394801526 ۔ 9391144469 پر ربط کریں ۔۔

TOPPOPULARRECENT