Wednesday , September 20 2017
Home / شہر کی خبریں / مکہ مسجد سپرنٹنڈنٹ کو وجہ نمائی نوٹس

مکہ مسجد سپرنٹنڈنٹ کو وجہ نمائی نوٹس

حیدرآباد۔/25مئی، ( سیاست نیوز) محکمہ اقلیتی بہبود نے سپرنٹنڈنٹ مکہ مسجد کو حکومت کے خلاف بیان دینے پر وجہ نمائی نوٹس جاری کی ہے۔ سکریٹری اقلیتی بہبود سید عمر جلیل نے یہ نوٹس جاری کی جس میں حکومت کے خلاف ان کے بیان کا حوالہ دیا گیا۔ بتایا جاتا ہے کہ سپرنٹنڈنٹ مکہ مسجد محمد عبدالقدیر صدیقی نے مکہ مسجد میں رمضان المبارک کے انتظامات سے متعلق ایک اخبار میں اپنے نام کے ساتھ بیان دیا جس میں حکومت پر انتظامات میں کوتاہی اور ناکامی کا الزام عائد کیا گیا۔ حکومت کے ایک عہدیدار کی جانب سے خود حکومت کے خلاف بیان دینے پر ایک تنازعہ پیدا ہوگیا جس پر محکمہ اقلیتی بہبود نے وجہ نمائی نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کیا ہے۔بتایا جاتا ہے کہ مکہ مسجد کے مسائل کی یکسوئی کے سلسلہ میں حال ہی میں ڈپٹی چیف منسٹر محمود علی نے دورہ کیا تھا، اس کے بعد سکریٹری اقلیتی بہبود بھی عہدیداروں کے ساتھ پہنچے تھے۔ اس کے باوجود سپرنٹنڈنٹ کا حکومت کے خلاف بیان دینا ڈسپلن شکنی تصور کیا جارہا ہے۔

TOPPOPULARRECENT