Wednesday , September 20 2017
Home / شہر کی خبریں / مکہ مسجد سے متصل 2 مکانات کے حصول کیلئے رقم منظور

مکہ مسجد سے متصل 2 مکانات کے حصول کیلئے رقم منظور

حیدرآباد۔/19جولائی، ( سیاست نیوز) حکومت نے مکہ مسجد سے متصل 2 خانگی مکانات کے حصول کیلئے بطور معاوضہ 2کروڑ 47لاکھ روپئے منظور کئے ہیں۔ تاریخی مکہ مسجد میں 18مئی 2010کو پیش آئے بم دھماکے کے بعد سیکورٹی حکام نے مسجد سے متصل دو مکانات کو احاطہ میں شامل کرنے کا مشورہ دیا تھا جس کی بنیاد پر 273.11 اور 135 مربع گز پر مشتمل 2 مکانات کے حصول کا فیصلہ کیا گیا اور اس کے لئے معاوضہ مقرر کیا گیا تھا۔ محکمہ اقلیتی بہبود کے سکریٹری نے آج احکامات جاری کرتے ہوئے 2کروڑ 47 لاکھ روپئے کی اجرائی کو منظوری دے دی ہے۔ ڈائرکٹر اقلیتی بہبود کو یہ رقم حاصل کرنے کا اختیار دیا گیا ہے اور وہ کارروائی کی تکمیل کرتے ہوئے مسجد سے متصل مکانات کو حکومت کی تحویل میں لیں گے۔

TOPPOPULARRECENT