Wednesday , September 20 2017
Home / شہر کی خبریں / مکہ مسجد میں آج جلسہ شب معراج النبیؐ

مکہ مسجد میں آج جلسہ شب معراج النبیؐ

حیدرآباد۔/23اپریل، ( راست ) الحاج محمد عبدالقدیر صدیقی مہتمم مکہ مسجد کی اطلاع کے بموجب جلسہ شب معراج النبیؐ بروز پیر کو بعد نماز عشاء 24اپریل تاریخی مکہ مسجد میں مقرر ہے۔ جلسہ کا آغاز ٹھیک 9:20 بجے بعد نماز عشاء حافظ شیخ محمد علی موذن مکہ مسجد کی قرأت کلام پاک سے ہوگا۔ اس کے بعد مولانا حافظ محمد عثمان نقشبندی امام مکہ مسجد اور مولانا سید علی حسینی قادری کا فضائل شب معراج النبی صلعم پر خصوصی وعظ ہوگا۔ نماز عشاء ٹھیک 9بجے ہوگی۔ ڈاکٹر حافظ مفتی محمد قاسم صدیقی تسخیر مفتی جامعہ نظامیہ حال مقیم امریکہ کا خصوصی بیان ہوگا۔

TOPPOPULARRECENT