Friday , August 18 2017
Home / شہر کی خبریں / مکہ مسجد میں آج جلسہ قرأت کلام پاک

مکہ مسجد میں آج جلسہ قرأت کلام پاک

حیدرآباد۔ 7 جنوری (راست) اقراء قرأت سوسائٹی کے زیراہتمام 8 جنوری کو بعد نماز جمعہ تاریخی مکہ مسجد میں مولانا حافظ و قاری محمد عبداللہ قریشی الازہری کے تعزیتی جلسہ میں عظیم الشان جلسۂ قرأت کلام پاک صدر مفتی جامعہ نظامیہ مولانا محمد عظیم الدین کی نگرانی میں منعقد ہوگا۔ مولانا حافظ و قاری محمد علیم الدین امام و خطیب جامع مسجد چوک مہمان ہوں گے۔ سوسائٹی کے بانی و معتمد قاری محمد عبدالقیوم شاکر کی اطلاع کے بموجب قاری محمد عبید اللہ سعد کی تلاوت و قرأت ، ڈاکٹر طیب پاشاہ قادری کی نعت رسولؐ سے پروگرام کا آغاز ہوگا۔ مولانا حافظ و قاری محمد رضوان قریشی نائب خطیب مکہ مسجد، قاری محمد اقبال، حافظ و قاری محمد عبداللہ کلیمی، قاری انیس احمد، قاری علی صدیقی، حافظ و قاری صلاح الدین جاوید، قاری عبداللہ صفیانی، مولانا قاری شیخ طاہر حسامی، قاری ملک اسمعیل علی خاں، قاری محمد عظیم الدین، قاری محمد عبدالکلام اشہر، قاری محمد برکت علی قرأت کلام پاک سنانے کی سعادت حاصل کریں گے۔ عامتہ المسلمین اور خصوصاً حضرت ممدوح کے تلامذہ سے کثیر تعداد میں شرکت کے ذریعہ خراج عقیدت پیش کرنے کی خواہش کی گئی ہے۔

TOPPOPULARRECENT