Thursday , September 21 2017
Home / شہر کی خبریں / مکہ مسجد میں جمعہ کے دوران جلسوں کی منظوری

مکہ مسجد میں جمعہ کے دوران جلسوں کی منظوری

حیدرآباد۔ 8۔ جون  ( سیاست نیوز) محکمہ اقلیتی بہبود نے مکہ مسجد میں رمضان المبارک کے دوران جمعہ کے موقع پر جلسوںکے انعقاد کے پروگرام کو منظوری دیدی ہے ۔ محکمہ کی جانب سے جاری کردہ احکامات کے مطابق پہلا اور آخری جمعہ مجلس کو الاٹ کیا گیا جبکہ دوسرا جمعہ سنی علماء بورڈ اور تیسرا جمعہ مجلس بچاؤ تحریک کو الاٹ کیا گیا ہے۔ گزشتہ کئی برسوں سے جلسوں کے الاٹمنٹ کے سلسلہ میں یہی روایت برقرار ہے ۔ جاریہ سال ٹی آر ایس کی جانب سے ایک جمعہ الاٹ کرنے کی حکومت کو درخواست کی گئی تھی لیکن اس پر غور اس لئے نہیں کیا جاسکا کیونکہ اس وقت تک الاٹمنٹ کے احکامات جاری کردیئے گئے تھے۔ بتایا جاتاہے کہ ڈپٹی چیف منسٹر کی سفارش کے ساتھ بعض اقلیتی قائدین نے درخواست پیش کی تھی۔ محکمہ اقلیتی بہبود کی جانب سے جلسوں کے الاٹمنٹ کے سلسلہ میں احکامات سرکاری ویب سائیٹ پر پیش نہیں کئے گئے بلکہ مکہ مسجد سپرنٹنڈنٹ کو انتظامات کے سلسلہ میں روانہ کردیا گیا ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT