Sunday , July 23 2017
Home / شہر کی خبریں / مکہ مسجد کے صحن میں ختم رمضان تک سائبان کی تنصیب

مکہ مسجد کے صحن میں ختم رمضان تک سائبان کی تنصیب

مصلیوں کو کسی قسم کی کوئی دشواری نہ ہونے موثر انتظامات
حیدرآباد۔6جون(سیاست نیوز) نائب وزیراعلی تلنگانہ ریاست الحاج محمد محمودعلی نے رمضان کے پیش نظر تاریخی مکہ مسجد میںجاری کاموں کی تفصیلات پیش کرتے ہوئے کہاکہ مسجد کے صحن میں رمضان کے پیش نظر نصب کرد ہ پنڈال رمضان کے پورا مہینہ تک قائم رہے گا اس کے علاوہ مسجد میںکارپیٹس کی مشینوں کے ذریعہ صفائی عمل میں آرہی ہے اور واٹر پیورفائر نصب کیاگیا ہے تاکہ وضو کے پانی کا صاف رکھا جاسکے۔جناب محمدمحمودعلی نے مزیدکہاکہ مسجد کے لئے ایک ہزار میٹر سفید کپڑا خریدا گیا ہے جوافطار کے بعد مسجد کی صفوں پر بچھایا جائے گا تاکہ مکہ مسجد کے مصلیوں کو نماز کے دوران کسی قسم کی کوئی دشواری پیش نہ آئے ۔جناب محمد محمودعلی نے کہاکہ مسجد میںچاروں طرف پانی کی ڈسپنسری کی تنصیب عمل میں آئی۔ اس کے علاوہ مسجد کے اندرونی او ربیرونی حصہ میںمزیددس کولرس بھی لگائے گئے ہیںتاکہ مصلیوں اور روزدارو ں کو موسم گرما میںکچھ حدتک راحت دی جاسکے۔جناب محمد محمودعلی آج یہاں مکہ مسجد میں 43نئے سی سی ٹی کیمروں اور مکہ مسجد کے حوض میںنئے فواروں کا افتتاح انجام دینے کے لئے یہاں پہنچے تھے ۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ‘ سکریٹری محکمہ اقلیتی بہبود سید عمر جلیل آئی اے ایس‘ ڈپٹی مئیر بابا فصیح الدین‘ چیرمن وقف بورڈ ورکن قانون ساز کونسل الحاج محمد سلیم‘ چیرمن سٹ ون میرعنایت علی باقری‘ چیرمن اقلیتی مالیاتی فینانس کارپوریشن اکبر حسین ‘ چیرمن کھادی ولیج اینڈ اینڈ انڈسٹری بورڈ یوسف زاہد‘ رکن تلنگانہ اسٹیٹ وقف بورڈ وحید احمد ایڈوکیٹ اور پارٹی کے قائدین اوررکارکنوں کی کثیرتعداد بھی موجودتھے۔جناب محمد محمودعلی نے کہاکہ سی سی ٹی کیمروں کی تنصیب کے علاوہ بھی مکہ مسجد کی تزین نو اور مرمت کے لئے چیف منسٹر کے چندرشیکھر رائو نے 8کروڑ48لاکھ روپئے کے رقم مختص کی ہے جس میں سے ایک کروڑ روپئے کی اجرائی عمل میں آئی ہے اور مزیدرقم حسب ضرورت جاری کی جائے گی۔ انہوںنے کہاکہ آزاد ہندوستان کی تاریخ میںپہلی مرتبہ مکہ مسجدکی تعمیرومرمت کے لئے اتنی بڑی رقم کی اجرائی عمل میں آئی ہے۔ جناب محمد محمودعلی نے کہاکہ تزین نو اور آہک پاشی کے کامو ں کی تکمیل کے بعد مسجد کے شاہی موقف کے لئے کام شروع کیاجائے گا۔انہوں نے کہاکہ مسجد کے صحن میں بلدیہ کی جانب سے زائد بیت الخلاء کی تعمیر کا کام بہت جلدشروع کیاجائے گا۔ انہوںنے کہاکہ بیرونی سیاح اور دیگر لوگوں کی آمد کا سلسلہ میں آئے دن اضافہ ہورہا ہے ۔ جناب محمد محمودعلی نے کہاکہ رمضان میںموثر انتظامات اور مصلیان مکہ مسجد کو ہر قسم کی سہولتیں فراہم کرنا حکومت تلنگانہ کی ذمہ داری ہے اور اس کے لئے ہم پوری سنجیدگی کیساتھ کام کررہے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ رمضان میںجمعہ کے انتظامات بالخصوص جمعتہ الوداع کے موقع پر بلدی ، برقی اور محکمہ آبرسانی کے حکام کو مامور کردیاجائے گا۔جناب محمد محمودعلی نے کہاکہ اس بار حکومت تلنگانہ میںمساجد میںدعوت افطار اور رمضان پیاکٹس میں اضافے کردیا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ شہر میںچار سو مقامات اور دیہی علاقو ں میںبھی چار سومقامات پر دعوت افطار کااہتمام کیاجائے گا جو متعلقہ مسجد کمیٹی کی نگرانی میںانجام دئے جائیںگے۔جناب محمد محمود علی نے کہاکہ گریٹر حیدرآباد میں اس مرتبہ اراکین اسمبلی کے ساتھ کارپوریٹر س کو بھی ذمہ داریاں تفویض کی گئی ہیں۔ انہو ںنے کہاکہ جہاں پر متعلقہ رکن اسمبلی کو چار مساجد کی ذمہ داری دی جاتی ہے وہیں پر دو مساجد کی ذمہ داری اس بار کارپوریٹرس کو بھی دی گئی تاکہ زیادہ سے زیادہ روزدار اور مسلمان حکومت کی دعوت افطار سے استفادہ اٹھاسکیں۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT