Monday , August 21 2017
Home / عرب دنیا / مکہ معظمہ کے قریب ’’دہشت گرد‘‘ شعبہ پر حکومت سعودی عرب کا دھاوا، 4 افراد ہلاک

مکہ معظمہ کے قریب ’’دہشت گرد‘‘ شعبہ پر حکومت سعودی عرب کا دھاوا، 4 افراد ہلاک

ریاض 5 مئی (سیاست ڈاٹ کام) سعودی عرب کی پولیس نے دو مشتبہ ’’دہشت گردوں‘‘ کو گولی مار کر ہلاک کردیا جبکہ دیگر دو نے خود کو دھاوے کے دوران مکہ معظمہ کے قریب خود کو دھماکہ سے اُڑالیا۔ وزارت داخلہ کے بیان کے بموجب دہشت گردوں نے فوج پر فائرنگ شروع کردی تھی جس پر جوابی کارروائی کی گئی جس کے نتیجہ میں دو مشتبہ دہشت گرد ہلاک ہوگئے اور دیگر دو نے خود کو دھماکہ سے اُڑا کر خودکشی کرلی۔ پولیس نے مشتبہ افراد کے ٹھکانے کا محاصرہ کرلیا تھا۔ مکہ معظمہ اور طائف میں یہ دھاوے آج صبح کئے گئے۔ جس کے بعد فائرنگ کا تبادلہ عمل میں آیا۔ تیسرا مشتبہ دہشت گرد مجاب العتیبی فرار ہوگیا تاہم اُسے دھماکو مادوں کا کمر بند باندھے بعدازاں گرفتار کرلیا گیا۔ وزارت داخلہ کے بموجب عتیبی نے مبینہ طور پر 2014 ء میں ایک مسجد پر ہلاکت خیز فائرنگ کی تھی اور فوج پر گزشتہ سال اسیر میں ایک مسجد کے قریب بم حملہ کیا تھا۔ دولت اسلامیہ نے دونوں حملوں کی ذمہ داری قبول کرلی تھی۔

TOPPOPULARRECENT