Wednesday , June 28 2017
Home / انتقال نام / مکہ مکرمہ میں انتقال

مکہ مکرمہ میں انتقال

حیدرآباد ۔ 5 ۔ مئی : ( راست ) : محترمہ شاہینا پروین پرنسپل گورنمنٹ جونیر کالج یلاریڈی پیٹ ، راجنا ، سرسلہ ، تلنگانہ زوجہ جناب عبدالواجد کا بعمر 48 سال مختصر علالت کے باعث مکہ مکرمہ میں انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ آج بروز جمعہ بعد نماز عشاء کعبتہ اللہ شریف میں ادا کی گئی اور تدفین مکہ مکرمہ میں ہی عمل میں آئی ۔ محترمہ اپنے شوہر کے ہمراہ ادائیگی عمرہ و زیارت النبیﷺ کے لیے پندرہ دن قبل مدینہ منورہ روانہ ہوئے تھے ۔ 4 دن قبل مکہ مکرمہ پہونچ کر عمرہ ادائیگی کے بعد بخار سے متاثر ہوگئیں ۔ آج صبح نماز جمعہ کی تیاری کے دوران انتقال کر گئی ۔ پسماندگان میں شوہر کے علاوہ 3 لڑکیاں اور ایک لڑکا شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 8008738643 پر ربط کریں ۔۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT