Sunday , October 22 2017
Home / Top Stories / مکہ مکرمہ میں بارش، کلاک ٹاور پر بجلی

مکہ مکرمہ میں بارش، کلاک ٹاور پر بجلی

مکہ مکرمہ۔ 30 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) مکہ مکرمہ میں بارش کے ساتھ موسم خوشگوار ہوا۔ حجاج کرام کے قافلوں کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری ہے۔ مسجدالحرام کے سامنے قائم مکہ کلاک ٹاور پر 13 سکنڈ کے اندر 10 سے زیادہ بار آسمانی بجلی کڑکی۔ تاہم ٹاور کو کسی طرح کا نقصان نہیں ہوا۔ مقامی فوٹوگرافر فیصل الکبکبی نے اس تاریخی واقعہ کو اپنے کیمرے میں قید کرلیا۔ کلاک ٹاور میں ایسا نظام نصب ہے جس کی بدولت آسمانی بجلی اس پر اثرانداز نہیں ہوسکتی۔ مکہ مکرمہ میں درمیانے درجے کی بارش بھی ہوئی۔ مسجدالحرام مقدس شہر کے متعدد محلوں میں بارش کا سلسلہ رہا۔ واضح رہیکہ سالانہ حج کے اختتام کے بعد حرم شریف میں حجاج کرام اپنے وطن کی واپسی کیلئے تیاریاں کررہے ہیں۔ سعودی حکومت نے اس سال بہترین انتظامات کئے تھے۔

TOPPOPULARRECENT