Wednesday , August 16 2017
Home / Top Stories / مکہ مکرمہ میں دنیا کی سب سے بڑی چھتری

مکہ مکرمہ میں دنیا کی سب سے بڑی چھتری

45 میٹر بلند اور 16 ٹن وزن ، ماہرین کی نگرانی میں تنصیب کے کام کا آغاز
مکۃ المکرمہ ۔ /13 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) مکۃ المکرمہ مسجد حرام کی شمالی سمت دنیا کی سب سے بڑی چھتری کی تنصیب کا کام شروع ہوچکا ہے ۔ یہاں جملہ 8 بڑی اور 54 چھوٹی چھتریاں نصب کرنے کا منصوبہ ہے اور یہ کام آئندہ چھ ماہ میں مکمل کیا جائے گا ۔ ہر بڑی چھتری کی بلندی 45 میٹر اور وزن 16 ٹن ہوگا اور جب اسے کھولا جائے گا تو تقریباً 2,400 مربع میٹر احاطہ میں یہ سائبان کا کام کرے گی ۔ یہ چھتریاں جرمنی میں تیار کی جارہی ہیں جن میں بڑے اسکرین ، ایرکنڈیشنڈ اور نگرانکار کیمرے ہوں گے ۔ جرمنی کے تقریباً 25 انجنیئرس ، اسپیشلسٹ ٹیکنیشین اور سیفٹی ماہرین چھتریوں کی تنصیب کے کام کی نگرانی کریں گے ۔ 54 چھوٹی چھتریاں شمالی حصہ میں نصب کی جائیں گی اور جملہ 19,200 مربع میٹر علاقہ کا احاطہ کیا جائے گا ۔ یہ پراجکٹ کنگ فہد توسیعی پراجکٹ سے لیکر کنگ عبداللہ توسیعی پراجکٹ کے مکمل شمالی حصہ کا احاطہ کرے گا جہاں 4,00,000 زائرین کی گنجائش رہے گی ۔ شاہ عبداللہ مرحوم نے ڈسمبر 2014 ء میں اس پراجکٹ کا حکم دیا تھا ۔ اس سے پہلے مدینہ منورہ میں تقریباً 250 ایسی ہی چھتریاں نصب کی گئی تھیں ۔ ان چھتریوں کا ڈیزائن اسطرح تیار کیا گیا ہے کہ روزمرہ کے موسم کی مناسبت سے یہ تبدیل ہوں گی ۔ یعنی گرما میں دن میں چھتریاں کھلی اور رات میں بند ہوجائیں گی ۔ اسی طرح سرما میں اس کے برعکس ہوگا ۔ گزشتہ سال اگست میں چین کے مشرقی صوبہ جیانگ ژی میں چھتری بنانے والی کمپنی نے 23 میٹر وسیع اور 14.4 میٹر بلند دنیا کی سب سے بڑی چھتری تیار کی تھی ۔

TOPPOPULARRECENT