Sunday , September 24 2017
Home / انتقال نام / مکہ مکرمہ میں سنگاریڈی کے حاجی کا انتقال

مکہ مکرمہ میں سنگاریڈی کے حاجی کا انتقال

حیدرآباد۔7 ستمبر (سیاست نیوز) مکہ مکرمہ میں سنگاریڈی کے ایک حاجی کا آج انتقال ہوگیا۔ 64 سالہ جناب مختار احمد جن کا کور نمبر TSR-7624-2 ہے، اپنی اہلیہ رضوانہ پروین بیگم کے ساتھ 15 اگست کو حیدرآباد سے حج کیلئے روانہ ہوئے تھے۔ فریضہ حج کی تکمیل کے بعد دو دن قبل اچانک طبیعت بگڑ گئی۔ انہیں النور ہاسپٹل میں شریک کردیا گیا۔ طبیعت کے مزید بگڑنے سے آج صبح حاجی صاحب کا انتقال ہوگیا۔ اسپیشل آفیسر حج کمیٹی پروفیسر ایس اے شکور نے انڈین حج مشن اور خادم الحجاج سے ربط قائم کرکے تدفین کے انتظامات کی ہدایت دی۔ آج بعد نماز ظہر نماز جنازہ حرم کعبہ میں ادا کی گئی اور تدفین منی میں واقع قبرستان جنۃ الحجاج میں عمل میں آئی۔ حج کمیٹی کی جانب سے ان کی اہلیہ کی واپسی کے انتظامات کیے جارہے ہیں ۔ پروفیسر شکور نے کہا کہ شوہر کے انتقال کے سبب اہلیہ کی واپسی کے انتظامات میں کوئی دشواری نہیں ہوگی۔ انہوں نے مرحوم حاجی کے پسماندگان سے ربط قائم کرکے اظہار تعزیت کیا اور صبر کی تلقین کی۔ طبیعت کی خرابی کی اطلاع ملنے پر مرحوم کے فرزندان سعودی عرب جانے کی تیاری کررہے تھے اور تلنگانہ حج کمیٹی نے ویزا کی فراہمی کے سلسلہ میں تعاون کیا تھا لیکن اچانک انتقال کی اطلاع ملی۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT