Thursday , September 21 2017
Home / Top Stories / مکہ مکرمہ میں طوفانی بارش کے دوران کرینوں سے کام معطل

مکہ مکرمہ میں طوفانی بارش کے دوران کرینوں سے کام معطل

مکہ مکرمہ ۔ 19 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) مکہ مکرمہ میں منگل کے روز شدید بارش اور طوفان کے دوران مسجد الحرام کے توسیعی تعمیراتی منصوبے کے لئے نصب کرینوں کے ذریعے کام معطل کردیا گیا تھا تاکہ کسی بھی قسم کی ناخوشگوار صورت حال سے بچا جاسکے۔ مسجد الحرام کے توسیعی منصوبے پر کام کرنے والی تعمیراتی کمپنی کے ایک آرکیٹیکٹ نے بتایا ہے کہ حج کے دوران کرین کے مہلک حادثے کے بعد اب نئے حفاظتی اور سکیورٹی قواعد وضوابط پر عمل کیا جارہا ہے۔ ان کے مطابق خراب موسمی حالات میں تعمیراتی سرگرمیوں کی نگرانی کے لئے ایک نگراں کمیٹی تشکیل دی جاچکی ہے۔  انھوں نے بتایا کہ خراب موسم کے دوران تعمیراتی منصوبوں پر کام روکا نہیں جاتا ہے لیکن مکمل سکیورٹی اقدامات کیے جاتے ہیں تاکہ مزدوروں اور شہریوں کے تحفظ کی ضامن تعمیراتی سرگرمیوں کو یقینی بنایا جاسکے۔ سعودی عرب کی وزارت محنت نے یہ ہدایت جاری کی ہے کہ خراب موسم کے دوران کرینیں 90 ڈگری کے زاویے پر نہیں ہونی چاہییں۔منگل کے روز طوفان کے دوران تمام کرینوں کو 30 ڈگری زاویے پر رکھا گیا تھا کیونکہ محکمہ موسمیات اور ماحول نے تعمیراتی کمپنی کو طوفان کے بارے میں پیشگی مطلع کردیا تھا۔ دوسری جانب ایوان صنعت وتجارت مکہ کے ماہرین تعمیرات پرمشتمل کمیٹی کے سربراہ یحییٰ کوشک کا کہنا ہے کہ ”تمام اوقات میں تحفظ اور سکیورٹی سے متعلق قواعد وضوابط کی پیروی کی جانی چاہئے اور مناسب حفاظتی احتیاطی تدابیراختیار کی جانی چاہییں”۔

TOPPOPULARRECENT