Thursday , September 21 2017
Home / Top Stories / مکہ مکرمہ میں فی گھنٹہ آب زم زم کے 2000 گیالن کی پیاکنگ

مکہ مکرمہ میں فی گھنٹہ آب زم زم کے 2000 گیالن کی پیاکنگ

مکہ معظمہ ۔ 13 ۔ اگست : ( سیاست ڈاٹ کام ) : سالانہ حج کے مبارک و مقدس موقع پر مکہ مکرمہ میں آب زم زم کی سربراہی کو موثر بنانے کے لیے حکام نے پہلے سے زیادہ تیاری کرلی ہے ۔ آب زم زم ذخیرہ کرنے والے ادارے نے فی گھنٹہ 2000 پلاسٹک کے گیالن تیار کرنا شروع کیے ہیں ۔ ہر گیالن میں 20 لیٹر آب زم زم بھرا جاتا ہے ۔ آب زم زم کے ڈبوں کو بھرنے کے لیے ایک 10 ہزار مربع میٹر پا کارخانہ بنایا گیا ہے جہاں 24 گھنٹے آب زم زم سے بھرے ڈبوں کو مختلف مقامات تک پہونچایا جاتا ہے ۔ اس کام کے لیے مقرر کردہ ادارے کے ترجمان امیر بن فیصل عبید نے کہا کہ حج کے ایام کے قریب آتے ہی حجاج کرام کے لیے آب زم زم کی پیکنگ کا عمل تیز کردیا جاتا ہے ۔ تمام حجاج کرام کو آب زم زم ان کی رہائش گاہوں تک پہونچایا جائے گا ۔

TOPPOPULARRECENT