Thursday , August 17 2017
Home / Top Stories / مکہ مکرمہ کے قریب ہوٹل میں آتشزدگی

مکہ مکرمہ کے قریب ہوٹل میں آتشزدگی

دبئی۔ 17 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) مکۃ المکرمہ کے پڑوسی علاقہ عزیزیہ میں ایک ہوٹل میں آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا اور آتش فرو عملہ کو 10 منزلہ عمارت سے نکلنے والے آگ کے شعلوں پر قابو پانے کیلئے کافی جدوجہد کرنی پڑی۔ سعودی عرب کی سیول ڈیفنس نے بتایا کہ اس واقعہ میں کوئی ہلاک یا زخمی نہیں ہوا۔ ہوٹل سے عوام کا تخلیہ کرادیا گیا تھا۔ عزیزیہ میں کئی تھری اسٹار ہوٹلس ہیں۔ ترجمان کرنل سعید سرحان نے کہا کہ ہوٹل کے باہر واقع ایک کھجور کے درخت کو آگ لگی اور اس کے شعلے دیکھتے ہی دیکھتے عمارت کی اوپری منزلوں تک پہنچ گئے۔ آگ نے ہوٹل کی عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا تاہم انہوں نے یہ واضح نہیں کیا کہ درختوں کو آگ کس طرح لگی اور انہوں نے ہوٹل کا نام بھی نہیں بتایا۔

TOPPOPULARRECENT