Wednesday , September 20 2017
Home / کھیل کی خبریں / مکیش پرو اولمپیا پاور لفٹنگ میں شرکت کرنے والے پہلے ہندوستانی

مکیش پرو اولمپیا پاور لفٹنگ میں شرکت کرنے والے پہلے ہندوستانی

نئی دہلی، 10 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) درونا چاریہ بھوپیندر دھون کے شاگرد مکیش سنگھ امریکہ کے لاس ویگاس میں پرو اولمپیا پاور لفٹنگ چمپئن شپ میں حصہ لینے والے پہلے ہندوستان بن کر تاریخ رقم کرنے جارہے ہیں۔پرو اولمپیا پاور لفٹنگ چمپئن شپ کا امریکہ کے لاس ویگاس شہر میں 15۔16 ستمبر کو انعقاد ہونا ہے ۔ درونا چاریہ ایوارڈ یافتہ بھوپیندر دھون کے شاگر مکیش سنگھ اس باوقار مقابلے میں شرکت کرنے والے پہلے ہندوستانی بنیں گے ۔

لاہور میں کھیلنے سے سری لنکا کا اتفاق
کولمبو ، 10 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) سری لنکا آٹھ سال بعد ایک بار پھر پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ میچ کھیلنے کے لیے تیار ہو گیا ہے ۔پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سری لنکا کے خلاف ہوم سیریز کے لیے پروگرام جاری کیا جس کے تحت سریز 28 ستمبر سے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں شروع ہوگی۔اس سیریز میں دو ٹیسٹ میچ شامل ہیں جس میں دبئی میں ایک دن رات، پانچ ون ڈے اور تین ٹوئنٹی 20 میچ شامل ہیں۔

TOPPOPULARRECENT