Friday , September 22 2017
Home / کھیل کی خبریں / مکے باز منوج کمار آخری 16 میں پہنچ گئے

مکے باز منوج کمار آخری 16 میں پہنچ گئے

ریوڈی جنیرو 11 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) برازیل کے ریو ڈی جنیرو میں چل رہے 31 ویں اولمپک کھیلوں میں ہندوستانی مکے باز منوج کمار 64 کلو وزن کے زمرے میں لتھوانیا کے پیترسکاس اوالڈیس کو شکشت دیکراگلے رانڈ میں پہنچ گئے ہیں۔پیترسکاس اوالڈیس نے لائٹ ویٹ زمرے میں لندن اولمپکس 2012 میں کانسی کا تمغہ جیتا تھا۔منوج کمار لندن اولمپکس میں بھی کھیلے تھے لیکن وہ کوارٹرفائنل میں اپنی جگہ نہیں بنا سکے تھے۔منوج نے تاجکستان راخیماؤ شاکواکا کو اے آئی بی اے ورلڈ اولمپکس کوالفیکیشن میں شکست دے کر ریو اولمپکس میں جگہ بنائی تھی۔اس سے پہلے ریو اولمپکس میں 75 کلو وزن کے زمرے میں ہندوستانی مکے باز وکاس کرشن یادو نے پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی ہے۔ آج جمعرات کو 56 کلو وزن کے زمرے میں مکے باز شیوا تھاپا ریو اولمپکس میں اپنا پہلا مقابلہ کھیلنے کے لئے رنگ میں اتریں گے۔منوج کمار کا اگلا مقابلہ اتوار کو پری کوارٹر فائنل میں ازبکستان کے فضل الدین غضنفر سے ہوگا۔

TOPPOPULARRECENT