Wednesday , September 20 2017
Home / کھیل کی خبریں / مک کلم اور جانسن کی پی ایس ایل میں شرکت متوقع

مک کلم اور جانسن کی پی ایس ایل میں شرکت متوقع

لاہور ، 23 مئی (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان سوپر لیگ کے دوسرے ایڈیشن کیلئے عالمی شہرت یافتہ نیوزی لینڈ کے برننڈن مک کلم اور مچل جانسن سے رابطے شروع کردیئے ہیں اور ان کے اگلے ایڈیشن میں شرکت کے قوی امکانات ہیں۔ رواں سال کے آغاز میں منعقدہ پاکستان سوپر لیگ(پی ایس ایل) کے پہلے ایڈیشن کی شاندار کامیابی کے بعد پی سی بی حکام نے فرنچائز کے ساتھ مل کر دوسرے ایڈیشن کو حتمی شکل دینے کی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔ پی ایس ایل حکام کے مطابق لیگ کی انتظامیہ نے تمام فرنچائز کو تفصیلات اور طریقہ کار سے آگاہ کردیا ہے اور اب ٹیمیں دوسرے ایڈیشن کے منصوبوں پر کام کر رہی ہیں۔ پی ایس ایل آفیشل کے مطابق اگر کوئی ٹیم کسی کھلاڑی کو برقرار نہیں رکھنا چاہتی تو وہ 5 مئی تا 9 ستمبر کے دوران اس ضمن میں کارروائی کرتے ہوئے دوسری ٹیموں سے کھلاڑیوں کے ٹرانسفر پر بات کر سکتی ہے اور وہ جن کھلاڑیوں کو برقرار نہ رکھنا چاہے انہیں ریلیز بھی کیا جاسکتا ہے۔ ٹرانسفر کا عمل 20 جون سے 9 ستمبر تک جاری رہے گا۔

TOPPOPULARRECENT