Friday , August 18 2017
Home / شہر کی خبریں / مہاتما گاندھی یونیورسٹی میں پارٹ ٹائم لکچررس کے لیے انٹرویوز

مہاتما گاندھی یونیورسٹی میں پارٹ ٹائم لکچررس کے لیے انٹرویوز

نلگنڈہ ۔ 3 ۔ مارچ : ( این ایس ایس) : مہاتما گاندھی یونیورسٹی آف کامرس اینڈ بزنس مینجمنٹ کے پرنسپل رمیش نے شعبہ کامرس اینڈ بزنس مینجمنٹ میں پارٹ ٹائم لکچررس کے سلسلہ میں ایک اعلامیہ جاری کیا ہے ۔ آج ایک پریس نوٹ میں انہوں نے کہا کہ شعبہ کامرس میں دو جائیدادوں اور شعبہ بزنس مینجمنٹ میں تین لکچررس کی جائیدادوں کو پر کرنے کے لیے 9 مارچ کو یونیورسٹی میں ان کے آفس میں انٹرویوز منعقد کیے جائیں گے ۔ کامرس لکچررس کے لیے ماسٹرس ان کامرس امیدوار 55 فیصد نشانات کے ساتھ اور آیا ایم فل یا پی ایچ ڈی یا NET یا SLET درکار ہے اور بزنس مینجمنٹ لکچررس کے لیے ایم بی اے فرسٹ کلاس امیدوار اہل ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ دلچسپی رکھنے والے اہل امیدواروں کو انٹرویو میں شرکت کے لیے آتے وقت تعلیمی قابلیت کے اصل سرٹیفیکٹس اور زیراکس کاپیز کا ایک سیٹ لانا ہوگا ۔۔

TOPPOPULARRECENT