Thursday , May 25 2017
Home / اضلاع کی خبریں / مہاتما گاندھی یونیورسٹی نلگنڈہ کیلئے 30.3کروڑ روپئے منظور

مہاتما گاندھی یونیورسٹی نلگنڈہ کیلئے 30.3کروڑ روپئے منظور

نلگنڈہ ۔ 12 ؍ فبروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ریاستی حکومت تمام یونیورسٹیوں کو ترقی یافتہ بنانے کے لئے بڑے پیمانے پر اقدامات کر رہی ہے ۔ مہاتماگاندھی یونیورسٹی نلگنڈہ کو اس خصوص میں 303 کروڑ منظور کئے گئے ہیں ۔ یہ بات ریاستی نائب وزیر اعلیٰ و وزیر تعلیم مسٹر کے سری ہری نے آج ترقیاتی کاموں کا افتتاح کے بعد منعقدہ تقریب کو مخاطب کرتے ہوئے بتائی ۔ انہوں نے کہاکہ منظورہ بجٹ سے یونیورسیٹیز میں بنیادی سہولتوں کی فراہمی اور مخلوعہ جائیدادوں کو پر کرتے ہوئے طلبا کو بہتر سہولتیں فراہم کی جائیں گی ۔انہوں نے کہا کہ ریاستی چیف منسٹر نے وائس چانسلرس کے اجلاس میں غور و خوص کے بعد فیصلہ کیا تھا ۔ چیف منسٹر کے منصوبوں کو عملی جامعہ پہنانے کے لئے ممکنہ اقدامات کئے جا رہے ہیں ۔ اسی ضمن میں آج مہاتماگاندھی یونیورسٹی میں 30.3 کروڑ روپئے تخمینہ لاگت کے کاموں کا سنگ بنیاد رکھا ۔ انہوںنے مزید تفصیلات سے واقف کرواتے ہوئے کہاکہ 13.90 کروڑ روپئے کی لاگت سے یونیورسٹی کے احاطہ میں انجنیئرنگ کالج کی پختہ عمارت اور 6.34 کروڑ روپئے کی لاگت سے شاخ امتحانات کی عمارت کے علاوہ 6.50 کروڑ روپئے لاگت سے لائبریری بلڈنگ اور 3.56 کروڑ روپئے کی لاگت سے سی سی روڈ کی تعمیری کاموں کا سنگ بنیاد رکھا ۔ بعدازاں ریاستی وزراء کے سری ہری ‘ جی جگدیش ریڈی نے شجرکاری پروگرام کے تحت پودے لگانے تک احاطہ میں خوشگوار ماحول کو یقینی بناحاسکے ۔ اس تقریب میں ضلع کلکٹر نلگنڈہ ڈاکٹر گورو اپل ‘ وائس چانسلر مہاتماگاندھی یونیورسٹی جناب الطاف حسین ‘ ارکان پارلیمنٹ مسرز جی سکھندرریڈی ‘ بی نرسیا گوڑ ‘  رجسٹرار پروفیسر اومیش کمار ‘ رکن قانون ساز کونسل پی ویندر ارکان اسمبلی مسرز جی کشور ویریشم کے علاوہ عہدیدار و ملازمین شریک تھے ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT