Saturday , October 21 2017
Home / دنیا / مہاجرین کیلئے ’مشترکہ گھر‘، برلن میں ایک اچھوتی عمارت

مہاجرین کیلئے ’مشترکہ گھر‘، برلن میں ایک اچھوتی عمارت

برلن ۔ 9 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام)برلن میں پناہ گزینوں کے لیے ’مشترکہ گھر‘ کے اچھوتے خیال کے ساتھ بہت سے مہاجرین کو بسایا جا رہا ہے۔ اس طرح شہر میں آنے والے تارکین وطن کو کم از کم اس عمارت میں بہتر رہائش فراہم کرنے کا کام بہتر انداز سے انجام دیا جا سکتا ہے۔کروئس کؤلن ، برلن میں کرؤئس برگ اور نوئے کؤلن سے متصل ایک چہل پہل والا علاقہ ہے، جو شہر میں نئے آنے والوں کے لیے ایک طرح سے ’پہلی ترجیح‘ کی سی حیثیت رکھتا ہے۔ برلن شہر کو رہائشی مکانات کی کمی کا سامنا ہے اور وہاں ہی کوئی نئی عمارت رہائش کے لیے دستیاب ہوتی ہے اور کرؤئس کؤلن کا علاقہ بھی اس سے مستثنیٰ نہیں۔مہاجرین کے لیے ریفیجیو (Refugio) نامی ایک تنظیم نے اس علاقے میں چالیس مہاجرین کے لیے ’مشترکہ گھر‘ کا ایک اچھوتا انتظام کیا ہے۔ ’’ریفیجیو دیتا ہے پناہ‘ مختلف ثقافتوں سے تعلق رکھنے والے افراد کو‘‘، یہ جملہ اس کمیونٹی کے آن لائن تعارف کے لیے لکھا گیا ہے۔رواں برس کے آغاز پر قائم کی جانے والی اس کمیونٹی سے وابستہ ڑولیا فان شِک کا کہنا ہے، ’’یہ مختلف افراد کی زبردست کمیونٹی ہے اور انضمام کی عمدہ اور کامیاب کہانی بھی۔ میرے خیال میں اس طرح لوگ ایک دوسرے سے متعلق اپنے غلط تصورات کو مٹاتے اور ایک دوسرے کو قبول کرنے پر آمادہ ہو پاتے ہیں۔‘‘ریفیجیو کے زیرانتظام یہ عمارت قریب ایک صدی پرانی ہے۔
اس کی پانچ منزلیں ہیں اور اس عمارت نے ماضی میں جرمنی میں جنگیں بھی دیکھیں اور بھوک بھی۔ مگر اس وقت اس میں موجود رہائشی بھی اپنے اپنے ممالک میں ایسا ہی کچھ دیکھ کر آئے ہیں۔ اس عمارت میں لوگوں کے کمرے تو اپنے اپنے ہیں، مگر مل بیٹھنے کی جگہیں مشترکہ، یعنی کچن سے لے کر عبادت کی جگہ تک سب مشترکہ ہے۔

 

TOPPOPULARRECENT