Sunday , September 24 2017
Home / ہندوستان / مہادائی تنازعہ : وزیراعظم مداخلت کریں، سدارامیاکی اپیل

مہادائی تنازعہ : وزیراعظم مداخلت کریں، سدارامیاکی اپیل

بنگالورو ۔ 19جولائی (سیاست ڈاٹ کام ) کرناٹک کے چیف منسٹر سدارامیا نے کہا ہے کہ شمالی کرناٹک کے خشک سالی سے متاثرہ تین اضلاع کو پینے کے پانی کی مہا دائی دریا سے منتقلی کے پیچیدہ کالا سا ۔ بندوری نالہ پراجکٹ کے حل کیلئے مداخلت کرنے کی خواہش کرتے ہوئے وہ وزیراعظم نریندر مودی سے ایک مرتبہ پھر ملاقات کا وقت مانگیں گے ۔ انہوں نے یہاں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ٹریبونل کی تجویز کے مطابق عدالت کے باہر اس معاملہ کو حل کرنے کی خواہش کو گوا کی حکومت نے مسترد کردیا ہے ۔

اننت ناگ میں جنگجوؤں کی ہلاکت کیخلاف دوسرے دن بھی ہڑتال
سرینگر ، 19جولائی (سیاست ڈاٹ کام) جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں لشکر طیبہ سے وابستہ تین مقامی جنگجوؤں کی ہلاکت کے خلاف آج مسلسل دوسرے دن بھی مکمل ہڑتال رہی۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ضلع کے کسی بھی حصہ میں پابندیاں نہیں ہیں، تاہم امن وامان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کیلئے سیکورٹی فورسز کی اضافی نفری بدستور تعینات رکھی گئی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT