Thursday , September 21 2017
Home / شہر کی خبریں / مہاراشٹرا آبی سمجھوتہ کی منسوخی کیلئے تلگودیشم کا مطالبہ

مہاراشٹرا آبی سمجھوتہ کی منسوخی کیلئے تلگودیشم کا مطالبہ

آبپاشی کی دوبارہ تزائن سے عوام پر ایک لاکھ کروڑ روپئے کا بوجھ
حیدرآباد ۔29اگست ( این ایس ایس ) تلنگانہ تلگودیشم پارٹی ( ٹی ڈی پی) نے ٹی آر ایس حکومت سے آبپاشی پراجکٹوں پر مہاراشٹرا کے ساتھ طئے شدہ سمجھوتہ کو فی الفور منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا ۔تلنگانہ تلگودیشم پارٹی کے قائدین ایل رمنا ‘ اے ریونت ریڈی اوردوسروں نے حکومت تلنگانہ کے مہاراشٹرا سے طئے شدہ سمجھوتہ کے خلاف آج این ٹی آر ٹرسٹ بھون سے جل سودھا ایرم منزل تک ریالی نکالی اور جل سودھا پر اس موقع پر عوام سے خطاب کرتے ہوئے تلگودیشم قائدین نے الزام عائد کیا کہ کے سی آر کی ٹی آر ایس حکومت نے اس سمجھوتہ کے ذریعہ تلنگانہ عوام کے مفادات کو مہاراشٹرا کے پاس رہن رکھ دی ہے ۔ تلگودیشم قائدین نے صاف طورپر کہا کہ وہ اس سمجھوتہ کی شدت سے مخالفت کرتے ہیں کیونکہ ٹی آر ایس حکومت ایک دولتمند ریاست تلنگانہ کو قرض میں مبتلا کررہی ہے کیونکہ ان پراجکٹوں کو دوبارہ تزائن سے عوام پر مزید ایک لاکھ کروڑ روپئے کا بوجھ عائد ہوگا ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT