Thursday , August 24 2017
Home / سیاسیات / مہاراشٹرا اسمبلی اجلاس: بی جے پی فکر مند

مہاراشٹرا اسمبلی اجلاس: بی جے پی فکر مند

ممبئی /25 دسمبر (سیاست ڈاٹ کام) عوام خاص طورپر کاشت کاروں کی اپوزیشن زیر قیادت احتجاج میں شرکت پر بی جے پی پریشان ہو گئی ہے، کیونکہ مہاراشٹرا اسمبلی کا سرمائی اجلاس حال ہی میں اختتام پزیر ہوا ہے۔ زبردست تعداد میں کانگریس کے احتجاج میں عوام کی شرکت اس بات کا ثبوت ہے کہ حکومت کی کار کردگی میں کہیں نہ کہیں، کوئی نہ کوئی خامی موجود ہے اور وہ عوام کی توقعات پر پورا نہیں اترسکی۔ کانگریس زیر قیادت ایک پرہجوم احتجاج برسر اقتدار بی جے پی۔ شیو سینا اتحاد کے خلاف مہاراشٹرا اسمبلی کے اجلاس کے پہلے ہفتہ میں کیا گیا تھا۔ کانگریس کے وہپ سنجے دت کے بموجب ہم عوام اور کاشت کاروں کو جو اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ سے پریشان تھے، متحد کرنے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ کاشت کار آفات سماوی سے پہلے ہی پریشان تھے، کیونکہ ان کی پیداوار فروخت نہیں ہو رہی تھی اور ریاستی حکومت اس سلسلے میں بالکل بے حسی کا رویہ اختیار کئے ہوئے ہے۔ قائد اپوزیشن مقننہ کونسل دھننجے منڈے نے بھی بی جے پی زیر قیادت ریاستی حکومت پر دھوکہ دہی اور کرپشن کا الزام عائد کیا اور کہا کہ مختلف محکموں کے انچارج وزراء کرپشن میں ملوث ہیں۔
گجرات کے کوٹہ احتجاج میں زخمی نوجوان فوت
احمد آباد /25 دسمبر (سیاست ڈاٹ کام) چار ماہ تک زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد پٹیل برادری کا ایک نوجوان جو فوج کی فائرنگ سے شدید زخمی ہو گیا تھا، آج فوت ہو گیا۔ اس کے رشتہ داروں نے کہا کہ میور پٹیل کو احمد آباد کے ایک خانگی دوا خانہ میں شریک کردیا گیا تھا، جب کہ مہسانہ میں کوٹہ احتجاج کے دوران وہ فائرنگ سے شدید زخمی ہوا تھا۔ اس فائرنگ میں 5 تا 6 افراد زخمی ہوئے تھے، تاہم وہ سب صحت یاب ہو گئے۔ میور پٹیل کے انتقال کی توثیق ہو گئی ہے۔ وہ بے روزگار تھا اور ملازمت تلاش کر رہا تھا۔

TOPPOPULARRECENT