Saturday , September 23 2017
Home / ہندوستان / مہاراشٹرا اسمبلی میں پمفلٹس پھینکنے پر ایک شخص گرفتار

مہاراشٹرا اسمبلی میں پمفلٹس پھینکنے پر ایک شخص گرفتار

ممبئی ۔ 21 ۔ مارچ : ( سیاست ڈاٹ کام) : مہاراشٹرا اسمبلی میں آج ایک شخص کو وزیٹرس گیلری سے پمفلٹس ( ورقیے ) پھینکنے پر گرفتار کرلیا گیا ۔ ضلع پونے سے وابستہ یہ شخص سچن کھرت پمفلٹس پھینکتے وقت منوواد اور برہمنواد مردہ باد اور روہیت ویملا کے ساتھ انصاف کرو کا نعرہ لگارہا تھا۔ یہ پرچیاں دراصل منوواد کی زیراکس کاپیاں تھیں۔ اسمبلی کے سیکوریٹی عملہ نے اسے فی الفور دبوچ لیا اور یہ تحقیقات کی جارہی ہے کہ وزیٹرس پاس کی اجرائی کیلئے کس نے سفارش کی تھی ۔

TOPPOPULARRECENT