Friday , September 22 2017
Home / ہندوستان / مہاراشٹرا : اقلیتی طلبہ کے داخلے کے قانون کے جواز کو چیلنج

مہاراشٹرا : اقلیتی طلبہ کے داخلے کے قانون کے جواز کو چیلنج

ممبئی۔ 25 مئی (سیاست ڈاٹ کام) بامبے ہائیکورٹ نے مختلف عرضیاں سماعت کیلئے قبول کرلئے جن کے اس قانون کی بعض دفعات کے دستوری جواز کو چیلنج کیا جو اس بات کا متقاضی ہے کہ اقلیتی تعلیمی ادارے ریاست مہاراشٹرا میں مائناریٹی اسٹوڈنٹس کی منظورہ نشستی طاقت کے 51% سے کم کو داخلہ نہ دیا جائے۔ ان عرضیوں کے ذریعہ استدلال پیش کیا گیا کہ قانون مہاراشٹرا غیرامدادی خانگی پیشہ ورانہ ادارہ جات کے سیکشن 2 کے تحت غیرامدادی اقلیتی تعلیمی اداروں کو اندرون ریاست سے اقلیتی طلبہ کی منظورہ نشستوں کے کم از کم 51% سے کم داخلہ دینے کی شرط ’’غیرقانونی اور غیردستوری‘‘ ہے۔ ہائیکورٹ نے ان عرضیوں کو سماعت کیلئے قبول کرلیا اور انہیں قطعی سماعت کیلئے 16 جون پر ڈال دیا۔ عرضی گزاروں کی طرف سے رفیق دادا اور انیل انتورکر پیروی کررہے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT