Sunday , August 20 2017
Home / ہندوستان / مہاراشٹرا : اقلیتی کمیشن کا فساد زدہ علاقوں کا ہنگامی دورہ

مہاراشٹرا : اقلیتی کمیشن کا فساد زدہ علاقوں کا ہنگامی دورہ

ممبئی17جون (سیاست ڈاٹ کام ) مہاراشٹر اسٹیٹ مائناریٹی کمیشن نے فساد زدہ علاقوں کا دورہ کر کے پولیس کو ہدایت دی ہے کہ وہ عید الفطر کے موقعہ پر فرقہ وارانہ ہم آہنگی بر قرار رکھنے کی کوششں کر ے، اس کے علاوہ بے قصوروں پر درج معاملات بھی واپس لے ۔ نندوبار میں باورچی منصوری کی موت کے بعد فرقہ وارانہ تشدد پھوٹ پڑا تھا اور یہاں کے حالات معمولات پر آگئے ہیں لیکن کشیدگی ہنوز بر قرار ہے۔ سربراہ اقلیتی کمیشن محمد حسین خان عرف امیر صاحب نے نندوبار میں متاثرہ علاقوں کا دورہ کرنے اور متوفی منصوری کے کنبہ سے ملاقات کے بعد پولیس کو ہدایت دی کہ وہ فرقہ وارانہ تشدد کے الزام میں بے قصور مسلم نوجوانوں کو گرفتار کر نے سے گریز کرے پولیس کے ذریعہ بے قصوروں پر جو معاملات درج کئے گئے ہیں وہ بھی واپس لیا جائے۔ فساد زدہ علاقوں اور متاثرین سے ملاقات کے بعد امیر صاحب نے حکومت سے سفارش کی کہ تشدد میں تباہ حال لوگوں کی بازآبادکاری کے ساتھ انہیں معاوضہ دیا جائے۔

TOPPOPULARRECENT