Wednesday , October 18 2017
Home / سیاسیات / مہاراشٹرا ‘ تیسرے مرحلہ میں بی جے پی آگے

مہاراشٹرا ‘ تیسرے مرحلہ میں بی جے پی آگے

چندی گڑھ ومہاراشٹرا میں انتخابی نتائج نوٹوں کی تنسیخ کا نتیجہ : بی جے پی
ممبئی 20 ڈسمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) مہاراشٹرا میں برسر اقتدار بی جے پی نے مجالس مقامی انتخابات میں سبقت بنائے رکھی ہے ۔ اس نے اب تک معلنہ نشستوں میں کونسلرس کی 1090 نشستوں پر میونسپل کونسل کے صدور کی 197 نشستوں پر اور 19 نگر پنچایت صدور کی نشستوں پر کامیابی حاصل کرلی ہے ۔ کانگریس اس معاملہ میں بی جے پی سے بہت قریب ہے ۔ اس نے کونسلرس کی 894 نشستوں پر ‘ این سی پی نے 786 نشستوں پر اور شیوسینا نے 598 نشستوں پر کامیابی حاصل کی ہے ۔ مابقی نشستوں پر دوسری مقامی تنظیموں کے امیدواروں نے کامیابی حاصل کی ہے ۔ آزاد اور دوسری سیاسی جماعتیں بھی اس میں شامل ہیں۔ تیسرے مرحلہ کے نتائج کا کل اعلان کیا گیا تھا ۔ اس کیلئے رائے دہی اتوار کو ہوئی تھی ۔ یہ انتخابات اورنگ آباد ‘ ناندیڑ ‘ بھنڈارا اور گڈچرولی اضلاع میں ہوئے تھے ۔ چوتھے اور آخری مرحلہ کے مجالس مقامی انتخابات کی رائے دہی 8 جنوری 2017 کو ہوگی ۔ یہ رائے دہی ناگپور اور گونڈیا کونسل کے علاوہ ودربھا علاقہ کے اضلاع میں ہوگی ۔ اب تک جملہ 4460 نشستوں کیلئے تین مراحل میں پولنگ ہوئی ہے ۔ 180 میونسپل کونسل صدور میں بی جے پی نے 64 ‘ کانگریس نے 33 ‘ این سی پی نے 21 اور شیوسینا نے 26 میونسپل کونسل صدور کی نشستوں پر کامیابی حاصل کی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT