Sunday , August 20 2017
Home / ہندوستان / مہاراشٹرا سٹ میں عرشیہ کو دوسرا مقام

مہاراشٹرا سٹ میں عرشیہ کو دوسرا مقام

شولاپور،3جون، ( سیاست ڈاٹ کام) اے ڈی جوشی کالج شولا پور کی طالبہ عرشیہ یونس چودھری نے ریاست مہاراشٹرا کے سٹ (CET) امتحان میں دوسرا مقام حاصل کیا ہے جس کے نتائج کا آج اعلان کیا گیا ۔ عرشیہ نے 200 میں سے 199 نشانات حاصل کرکے ریاست بھر میں دوسرا رینک پایا۔ انہوں نے ایچ ایس سی 2016 کے امتحانات میں بھی شاندار تعلیمی مظاہرہ کیا اور650 میں سے 636 نشانات حاصل کرکے سرفہرست رہیں۔ عرشیہ کی والدہ نصرت ، ڈاکٹر ہیں اور اُن کے والد محکمہ آبرسانی میں جونیر آفیسر ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ایچ ایس سی امتحان میں کامیابی کے بعد کہیں سے بھی کوچنگ نہیں لی اور صرف 40دن میں روزانہ 8-9 گھنٹے مطالعہ کرکے CET میں کامیابی حاصل کی۔ عرشیہ نے بتایا کہ میڈیکل کورسیس میں کامیابی کے بعد یو پی ایس سی امتحان میں بھی قسمت آزمائیں گی۔

TOPPOPULARRECENT