Thursday , August 24 2017
Home / کھیل کی خبریں / مہاراشٹرا سے آئی پی ایل 2016 ء میچز منتقل کردیں بی سی سی آئی کو ہائیکورٹ کا مشورہ

مہاراشٹرا سے آئی پی ایل 2016 ء میچز منتقل کردیں بی سی سی آئی کو ہائیکورٹ کا مشورہ

نئی دہلی ۔ 13 اپریل ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) بامبے ہائیکورٹ نے بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا ( بی سی سی آئی ) کو آج مشورہ دیا ہے کہ انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل ) کے 30 اپریل کو اور بعد میں مہاراشٹرا میں مقررہ بقیہ تمام میچز کسی دیگر ریاست کو منتقل کردیں۔ عدالت نے کہا کہ اگرچہ آئی پی ایل میچوں کی منتقلی سے پانی کی قلت کا مسئلہ حل نہیں ہوگا لیکن اگر پانی کو خشک سالی سے متاثرہ علاقوں کو منتقل کیا جاتا ہے تو مسئلے کی کچھ حد تک یکسوئی ہوسکتی ہے ۔ یہ عدالتی فیصلہ بی سی سی آئی کیلئے بڑا جھٹکہ ہے کیونکہ جملہ 13 مقابلوں کو اس ریاست کے بیرون منتقل کرنا آسان کام نہیں ہے۔ ہائیکورٹ نے یہ بھی بیان کیا کہ حکومت مہاراشٹرا نگرانی کرے کہ بی سی سی آئی وعدہ کے مطابق پانی استعمال کررہا ہے یا نہیں اور یہ کہ متاثرہ علاقوں کو اس کی سپلائی متاثر نہ ہونے پائے ۔ بورڈ نے خشک سالی سے نمٹنے کیلئے ریلیف کے طورپر 5 کروڑ روپئے کی راست ادائیگی کا دعویٰ کیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT