Thursday , October 19 2017
Home / شہر کی خبریں / مہاراشٹرا سے پانی کا تنازعہ ، چیف منسٹر اور ہریش راؤ کے بیانات میں تضاد

مہاراشٹرا سے پانی کا تنازعہ ، چیف منسٹر اور ہریش راؤ کے بیانات میں تضاد

شکوک و شبہات کے ازالہ پر زور ، صدر تلنگانہ پی سی سی اتم کمار ریڈی
حیدرآباد ۔ 21 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز ) : صدر تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی کیپٹن اتم کمار ریڈی نے مہاراشٹرا سے پانی کے تنازعات حل کرنے کے معاملے میں چیف منسٹر تلنگانہ کے سی آر اور ریاستی وزیر آبپاشی ہریش راؤ کے بیانات میں تضاد ہونے کے الزامات عائد کرتے ہوئے عوام میں پائے جانے والے شکوک کو دور کرنے کا حکومت سے مطالبہ کیا ۔ پراجکٹ ڈیزائن کی تبدیلی میں 40 ہزار کروڑ روپئے کا اسکام ہونے کا دعویٰ کیا ۔ آج اسمبلی کے میڈیا پوائنٹ پر خطاب کرتے ہوئے کیپٹن اتم کمار ریڈی نے کہا کہ آبپاشی پراجکٹس کی تکمیل کے معاملے میں حکومت کی نیت میں کھوٹ ہے ۔ شفافیت کا فقدان پایا جاتا ہے ۔ حکومت عوام کو جوابدہ رہنے کے بجائے ۔ انہیں دھوکہ دے رہی ہے ۔ کئی اسکیمات میں دھوکہ دہی کی جارہی ہے اور عوامی مفادات کو نقصان پہونچانے بالخصوص کنٹراکٹرس اور اپنے حامیوں کو فائدہ پہونچانے کے لیے جی اوز کی اجرائی سے متعلق ویب سائٹ کو بند کردیا گیا ہے ۔ پڑوسی ریاست مہاراشٹرا سے پانی کے تنازعات حل کرلینے کا دعویٰ کرتے ہوئے جشن منایا گیا ۔ چیف منسٹر کو ریالی کی شکل میں کیمپ آفس پہونچایا گیا ۔ چیف منسٹر کے سی آر نے ہنوز معاہدے نہ ہونے کا اعلان کیا جب کہ ریاستی وزیر آبپاشی ہریش راؤ نے تمام معاہدے ہوجانے کا دعویٰ کیا ہے ۔ اس معاملے میں چیف منسٹر اور ریاستی وزیر آبپاشی کے بیانات میں تضاد ہے ۔ جس سے عوام میں شکوک پائے جاتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس کے دور حکومت میں 152 میٹر کی بلندی پر پراجکٹ تعمیر کرنے کے مہاراشٹرا سے معاہدے کئے گئے تھے تاہم ٹی آر ایس حکومت نے 4 میٹر کی بلندی کو گھٹاتے ہوئے 148 میٹر بلندی پر پراجکٹ تعمیر کرنے کا فیصلہ کیا ہے جو تلنگانہ اور کسانوں کے مفاد میں نقصان دہ ہے ۔ پراجکٹس کے ڈیزائن میں تبدیلی سے سرکاری خزانے پر مزید 40 ہزار کروڑ روپئے کا اضافہ بوجھ عائد ہورہا ہے ۔ یہ سیدھے سیدھے اسکام ہیں ۔ بڑے بڑے پراجکٹس کے لیے گلوبل ٹنڈرس طلب کئے جاتے ہیں تاہم ٹی آر ایس حکومت نامنیشن پر اپنے حامیوں کو کنٹراکٹ حوالے کررہی ہے ۔ انجینئرنگ کمیٹی نے جو سفارشات پیش کی ہے ۔ اس کو حکومت کی جانب سے نظر انداز کرتے ہوئے من مانی کی جارہی ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT