Tuesday , August 22 2017
Home / ہندوستان / مہاراشٹرا میں بیف پر امتناع مقدمہ کا آج فیصلہ

مہاراشٹرا میں بیف پر امتناع مقدمہ کا آج فیصلہ

ممبئی 5 مئی (سیاست ڈاٹ کام) بامبے ہائیکورٹ درخواستوں کے ایک مجموعہ پر جن میں بیف پر مہاراشٹرا میں امتناع کے دستوری موقف کو چیلنج کیا گیا ہے، کل اپنا فیصلہ سنائے گی۔ جسٹس اے ایس اوکا اور جسٹس ایس سی گپتے پر مشتمل بنچ نے دلائل کی سماعت کے بعد جنوری میں اپنا فیصلہ محفوظ کردیا تھا۔ فبروری 2015 ء میں صدرجمہوریہ نے مہاراشٹرا تحفظ مویشیان (ترمیمی) قانون کی منظوری دی تھی جبکہ اصل 1976 ء کے قانون میں ذبیحہ گاؤ پر امتناع عائد کیا گیا تھا۔ ترمیم کے ذریعہ ذبیحہ کے علاوہ بیلوں کے ذبیحہ ، بیلوں کو قبضہ میں رکھنے اور اُن کا گوشت استعمال کرنے پر بھی امتناع عائد کیا گیا ہے۔ نئے قانون کے مطابق ایسا کرنے پر پانچ سال کی سزائے قید اور 10 ہزار روپئے جرمانے کی گنجائش ہے۔

TOPPOPULARRECENT