Friday , October 20 2017
Home / ہندوستان / مہاراشٹرا میں بیف پر امتناع کے بارے میں ہائیکورٹ کا فیصلہ محفوظ

مہاراشٹرا میں بیف پر امتناع کے بارے میں ہائیکورٹ کا فیصلہ محفوظ

ممبئی ، 8 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) بمبے ہائی کورٹ نے مہاراشٹرا میں بیف پر وسیع تر امتناع عائد کرنے والے قانون کی دستوری درستی کے جواز کو چیلنج کرنے والی عرضیوں پر اپنا فیصلہ آج محفوظ کردیا۔ جسٹس اے ایس اوکا اور جسٹس ایس سی گپتے کی ڈیویژن بنچ نے گزشتہ ماہ قطعی سماعت شروع کی تھی۔ صدرجمہوریہ نے مہاراشٹرا تحفظ جانوران (ترمیمی) قانون کو گزشتہ فبروری میں منظوری عطا کردی تھی۔ جہاں اصل قانون 1976ء نے گایوں کے ذبیحہ پر پابندی عائد کی، وہیں ترمیم نے بیلوں کے ذبیحہ اور حتیٰ کہ بیف اپنے پاس رکھنے اور استعمال کرنے کو تک منع کردیا ہے۔ ذبیحہ پانچ سالہ قید اور 10 ہزار روپئے جرمانہ کا مستوجب ہے جبکہ گوشت کو پاس رکھنا ایک سال کی جیل اور 2 ہزار روپئے جرمانہ کا موجب ہوتا ہے۔

TOPPOPULARRECENT