Monday , October 23 2017
Home / ہندوستان / مہاراشٹرا میں جمیعتہ العلماء کا مفت طبی کیمپ

مہاراشٹرا میں جمیعتہ العلماء کا مفت طبی کیمپ

ممبئی۔ 6 ۔ جنوری (پریس ریلیز)ممبئی کے متعدد مشہور اسپتالوں کے ماہر ڈاکٹروں کی ٹیم کے تعاون سے جمعیۃ علماء مہاراشٹر کے صدر دفتر واقع امام باڑہ کمپائونڈ،ممبئی ۹ میں لگائے گئے مفت طبی چیک اپ کیمپ و علاج کیمپ میں غریب و مستحق مریضوں کی جانچ کی اور انہیں صلاح و مشورہ اور ادویات دی گئیں۔تقریباً دن بھر چلنے والے طبی کیمپ میں مردو خواتین ،بچے و بزرگ سبھی نے شرکت کی۔ جن کی آنکھوں کی جانچ،ای سی جی،بلڈ شوگر،اور بلڈ پریشر اور بلڈ کا چیک اپ کیا گیا ۔اس موقع پر 100؍ مریضوں کی آنکھ کا چیک اپ کیا گیا ،جن میں سے ۸۰؍ کو جمعیۃ علماء کی جانب سے مفت چشمہ بھی دیا گیا، ۸۰؍ لوگوں کا ای سی جی ،200؍ لوگوں کا شوگر چیک اپ اور ۱۰؍ مریضوں کا مفت بلڈ چیک کیا گیا۔ایک مریض کی حالت نازک ہونے کی وجہ سے اس کو فوری طور پر اسپتال میں داخل کرایا گیا۔اس کیمپ میں 15؍ ڈاکٹروں پر مشتمل ٹیم کی خدمات حاصل کی گئیں،جس میں ڈاکٹر اعجاز،ڈاکٹر پردیپ ڈونگرے، ڈاکٹر پروین پدوال، ڈاکٹر عمران شیخ، ڈاکٹر گلزار خان، ڈاکٹر شاردھا تیواری،ڈاکٹر شوبھا، ڈاکٹر انکیتا،ڈاکٹر شیوانگی،ڈاکٹر شیوانی، ڈاکٹر روچیکا، ڈاکٹر گڈیا شامل تھے۔مولانا مستقیم احسن اعظمی صدر جمعیۃ علماء مہاراشٹر کی نگرانی میں چلنے والے مفت طبی کیمپ کی کامیابی پر جمعیۃ علماء مہاراشٹر کے جنرل سکریٹری مولانا حلیم اللہ قاسمی نے کہا کہ اس طرح کے مزید کیمپ  ڈاکٹروں کے صلاح و مشورہ سے جلد ہی ممبئی و اطراف میں جمعیۃ علماء مہاراشٹر کی ذیلی یونٹوں کے توسط سے لگائے جائیں گے۔

TOPPOPULARRECENT