Tuesday , August 22 2017
Home / ہندوستان / مہاراشٹرا میں دالوں کے ذخائر ضبط

مہاراشٹرا میں دالوں کے ذخائر ضبط

نئی دہلی ۔ 21 ۔ اکٹوبر : ( سیاست ڈاٹ کام ) : حکومت مہاراشٹرا نے کل 16 اضلاع میں 276 مقامات پر دھاوے کر کے 23,340 ٹن دالیں ضبط کرلیں جس کے زیر اثر آج ممبئی میں فی کلو تور دال کی قیمت میں 3 روپئے کی کمی واقع ہوگئی ۔ وزارت امور صارفین کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ سب سے زیادہ دالوں کا ذخیرہ ممبئی ، تھانے اور پانیول میں ضبط کرلیا گیا جب کہ دیگر اضلاع میں دھاوؤں کا سلسلہ جاری ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ ذخیرہ اندوزی اور چور بازاری کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی سے یقینا دالوں کی قیمت میں کمی واقع ہوگی ۔ جب کہ مرکزی حکومت نے پہلے ہی ریاستوں کو ہدایت دیدی ہے کہ قانون اشیائے ضروریہ نافذ کر کے قیمتوں پر قابو پایا جائے ۔ ریاستی حکومت کے دھاوؤں کے نتیجہ میں آج ممبئی میں تور دال کی قیمت 175 روپئے فی کلو ہوگئی جو کہ کل 178 روپئے تھے ۔ تاہم اڑد کی دال 165 روپئے ، مسور کی دال 72 اور چنے کی دال 100 روپئے فی کلو برقرار ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT