Friday , September 22 2017
Home / ہندوستان / مہاراشٹرا میں شاندار امبیڈکر بھون کی تعمیر کا اعلان

مہاراشٹرا میں شاندار امبیڈکر بھون کی تعمیر کا اعلان

ممبئی۔/14اپریل، ( سیاست ڈاٹ کام ) دلت رہنما اور دستور ہند کے معمار ڈاکٹر بی آر امبیڈکر کی 125 ویں یوم پیدائش آج مہاراشٹرا میں روایتی جوش و خروش کے ساتھ منائی گئی۔ ممبئی میں چیف منسٹر مہاراشٹرا دیویندر فڈ نویس نے امبیڈکر کی یادگارچتیا بھومی پہنچ کر گلہائے عقیدت پیش کیا۔ اس موقع پر چیف منسٹر نے بابا صاحب امبیڈکر بھون کی تعمیر کیلئے 7کروڑ کی اجرائی اور 2018 تک تعمیری کام مکمل کرلینے کا اعلان کیا۔یہ عمارت 17منزلہ ہوگی جس میں ایک لائبریری، ہیلت سنٹر اور آرٹ گیلری ہوگی۔ مذکورہ تقریب کا اہتمام امبیڈکر کے قائم کردہ پیپلز امپرومنٹ ٹرسٹ نے کیا تھا۔ اس موقع پر ریاست کے مختلف مقامات پر امبیڈکر کی خدمات اور کارناموں کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔
انکاونٹر میں ہلاک فوجی میجر کی نعش لاپتہ
کولکتہ ۔ 14 ۔ اپریل : ( سیاست ڈاٹ کام ) : منی پور میں کل ایک فوجی میجر کی انکاونٹر میں ہلاکت کے بعد سیکوریٹی فورسیس نے ضلع تامینگ لانگ میں تلاشی مہم سے دستبرداری اختیار کرلی ہے تاکہ دور افتادہ علاقہ سے فوجی عہدیدار کی نعش کو بازیاب کیا جاسکے ۔ وزارت دفاع کے ترجمان نے بتایا کہ ضلع تامینگ لانگ میں علاقہ ننگبا گھنے جنگل میں گھرا ہوا ہے جہاں سے میجر امیت دیسوال کی نعش کو لانا ممکن نہیں ہے انہیں کل انکاونٹر میں ہلاک کردیا گیا تھا ۔

TOPPOPULARRECENT