Tuesday , June 27 2017
Home / ہندوستان / مہاراشٹرا میں مالیا کا 100 کروڑ روپئے مالیتی فارم ہاؤز ضبط

مہاراشٹرا میں مالیا کا 100 کروڑ روپئے مالیتی فارم ہاؤز ضبط

نئی دہلی ۔ 18 مئی (سیاست ڈاٹ کام) انفورسمنٹ ڈاکٹوریٹ نے 100 کروڑ روپئے مالیتی فارم ہاؤز جو مہاراشٹرا کے علی باغ میں قائم ہے، ضبط کرلیا۔ یہ فارم ہاؤز شراب کے نامور بیوپاری وجئے مالیا کی ملکیت تھا۔ اسے غیرقانونی طور پر رقومات کی منتقلی کے مقدمہ کے سلسلہ میں ضبط کیا گیا ہے۔ ای ڈی نے قبل ازیں تخلیہ کے احکام جاری کئے تھے لیکن مالکین اپریل تک تخلیہ کرنے سے قاصر رہے اور انہوں نے اپیل کی عدالتوں سے کوئی حکم التواء بھی حاصل نہیں کیا۔ جائیداد کی ملکیت 25 کروڑ روپئے درج ہے جبکہ بازار میں اس کی مالیت 100 کروڑ روپئے ہے۔ یہ مہاراشٹرا کے ضلع رائے گاڑ کے علاقہ علی باغ میں واقع ہے۔ کہا جاتا ہیکہ منڈوا فارمس پرائیویٹ لمیٹیڈ میں ای ڈی کے عبوری ضبطی کے حصول کے خلاف اپیل کی تھی لیکن اپیلیٹ ٹریبونل نے ان کی درخواست دو دن قبل مسترد کردی۔ کہا گیا ہیکہ ضبط شدہ جائیداد کی پرامن منتقلی آج ای ڈی کی جانب سے عمل میں آئی۔ ای ڈی وجئے مالیا اور دیگر کے خلاف فوجداری الزامات رقومات کی غیرقانونی منتقلی کے سلسلہ میں تحقیقات میں مصروف ہے۔ مبینہ طور پر ملزمین نے 900 کروڑ روپئے آئی ڈی بی آئی سے بطور قرض حاصل کئے تھے لیکن واپس نہیں کئے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT