Monday , September 25 2017
Home / ہندوستان / مہاراشٹرا میں موسلادھار بارش آسام، بنگال کے سیلاب میں نرمی

مہاراشٹرا میں موسلادھار بارش آسام، بنگال کے سیلاب میں نرمی

نئی دہلی ، 5 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) مہاراشٹرا میں موسلا دھار بارشیں ہوئیں جس نے ممبئی کی عام زندگی پر اثر ڈالا جہاں ٹرین سرویسیس میں خلل پڑا جبکہ بہار کے سیلاب میں مرنے والوں کی تعداد آج مزید 25 اموات کی اطلاع کے ساتھ 89 تک پہنچ گئی مگر آسام اور مغربی بنگال کے حصوں میں سیلاب کی صورتحال میں نرمی آئی ہے۔ اترکھنڈ، مدھیہ پردیش، آسام، مغربی بنگال، مہاراشٹرا اور کرناٹک کے چند مقامات پر بھاری سے بہت بھاری بارش کی پیش قیاسی کی گئی ہے۔ مہاراشٹرا میں آج کی ابتدائی ساعتوں سے لگاتار بارشوں نے ممبئی اور آس پاس کے علاقوں میں معمول کی زندگی کو درہم برہم کیا جبکہ سنٹرل ریلوے کی سب اربن سرویسیس میں بعض مقامات پر ٹریکس زیرآب آجانے کے سبب خلل پڑا۔

TOPPOPULARRECENT